Updated: February 03, 2026, 5:47 PM IST
| Mumbai
صاف، بے داغ اور چمکدار جلد کے لئے خواتین بہت زیادہ مشقت کرتی ہیں۔ جبکہ وہ صحت بخش غذاؤں سے اپنی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔ دراصل غذا جلد کی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور آپ کو خشک جلد یا کیل مہاسے وغیرہ پر بھی ان کی مدد سے قابو پاسکتی ہیں۔
صحتمند جلد کے لئے بادام کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
صاف، بے داغ اور چمکدار جلد کے لئے خواتین بہت زیادہ مشقت کرتی ہیں۔ جبکہ وہ صحت بخش غذاؤں سے اپنی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔ دراصل غذا جلد کی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور آپ کو خشک جلد یا کیل مہاسے وغیرہ پر بھی ان کی مدد سے قابو پاسکتی ہیں۔ جانئے غذاؤں کے بارے میں:
بادام:
اگر آپ کیل مہاسوں کی شکار ہیں تو آپ کو روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانے کو عادت بنا لینا چاہئے۔ بادام وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحتمند جلد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ جسمانی دفاعی نظام بھی مضبوط بناتا ہے۔ بادام جسم میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرنے، ذیابیطس سے تحفظ اور دماغی افعال کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سرد اور خشک موسم میں ہاتھوں کی نگہداشت پر خاص توجہ دیں
پیاز:
سلفر کو چہرہ روشن کرنیوالا جز قرار دیا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں چھپی خاصیتیں ہیں جو جلدی خلیات کو اپنی شکل برقرار رکھنے سمیت جھریوں میں کمی لانے میں مدد دیتی ہیں۔ پیاز میں سلفر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور متعدد مطالعے کے مطابق سلفر سے بھرپور غذائیں کیل مہاسوں کی تکلیف میں بھی کم لاتی ہیں۔ پیاز وٹامن اے، سی اور ای سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: روزنامہ انقلاب ۸۷؍ ویں سالگرہ: ’’اوڑھنی‘‘ کیلئے لکھنے والی قارئین کے تاثرات
آئلی فش:
جن مچھلیوں میں زیادہ تیل ہو وہ جلد کی صحت کیلئے بہترین ہوتی ہیں، جیسے کیل مہاسے، خارش اور سوزش جلد کے لئے۔ ایسی مچھلی جسم میں ایسے اجزاء کی تیاری میں مدد دیتی ہے جو جلد کے مسائل، سوجن وغیرہ کو کم کرنے میں مد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: آپ کا گھر چین و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے اگر...
پانی:
اگر جلد خشک ہوتی جا رہی ہے تو یہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو مناسب مقدار میں پانی پینے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق خشک جلد ایسی ناقص غذا کا نتیجہ ہوتی ہے جس میں جسم کیلئے پانی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ پانی کے ساتھ کھیرے، خربوزے، مالٹے، تربوز اور مرچ وغیرہ کا استعمال کریں۔