EPAPER
آذربائیجان کی کابینہ نے گزشتہ ماہ ایسے لباس پر پابندی کی منظوری دی جو ”سیکولرازم کے اصول سے مطابقت نہیں رکھتا۔“ اس میں واضح طور پر حجاب یا اسکارف کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، لیکن سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں حجاب پہنے اسکولی طالبات کو روتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو یہ بتا رہی ہیں کہ انہیں کلاس رومز میں جانے سے روک دیا گیا۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ ”انہوں نے مجھے ایک چھوٹے سے جھونپڑے نما کمرے میں بند کر دیا اور دوسرے بچوں سے چھپا دیا۔“
October 17, 2026, 7:48 PM IST
گلاتاسرائے یونیورسٹی کی طالبہ کا کہنا ہے کہ حجاب کے سبب ایراسمس ویزا درخواست مسترد ہو گئی ،ناکام کوششوں کے بعد، طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے دستخط شدہ دستاویز ملےجس میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی ویزا درخواست کے لیےبلا حجاب فوٹو درکار ہے۔
October 09, 2026, 9:00 PM IST
مہم میں شامل خواتین شرکاء نے مسلم خواتین کی حمایت میں پیغامات کے ساتھ سر پر اسکارف باندھے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر کے کیپشنز میں حجاب پہننے والی خواتین کیلئے حمایت کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر ایسا کوئی قانون منظور ہوا تو وہ خود بھی اسکارف پہنیں گی۔ نیشنل ریلی کے پیش کردہ منصوبہ پر بڑھتی تنقید کے درمیان یہ مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔
September 05, 2026, 7:33 PM IST
الہ آباد ہائی کورٹ نے پریاگ راج کے ایک نجی اسکول کی مسلم طالبہ کی وہ درخواست مسترد کردی جس میں اسے اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ جسٹس جے جے منیر اور جسٹس اندرجیت شکلا کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ طالبہ حجاب کو اسلام کا لازمی مذہبی عمل ثابت کرنے کے لیے مطلوبہ قانونی اور مذہبی مواد پیش نہیں کرسکی۔ عدالت نے قرار دیا کہ یکساں، غیر امتیازی اور نیک نیتی پر مبنی یونیفارم پالیسی نافذ کرنا اسکول کا اختیار ہے۔
August 25, 2026, 2:53 PM IST
