EPAPER
دوردرشن کے مقبول اور یادگار ٹیلی ویژن سیریل’’گل گلشن گلفام‘‘کے ہدایت کار، معروف مصنف اور فلم ساز وید راہی ۹۳؍ برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ادبی، فلمی اور ٹیلی ویژن حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
November 02, 2026, 5:47 PM IST
ہندوستانیٹیلی ویژن کی معروف کرائم سیریز ’’سی آئی ڈی‘ ‘ کے تخلیق کار، ہدایت کار اور پروڈیوسر برجندر پال سنگھ، جنہیں شوبز کی دنیا میں بی پی سنگھ کے نام سے جانا جاتا تھا، ۷۷؍برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ہندوستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔
October 28, 2026, 3:19 PM IST
ٹیلی ویژن کے مقبول اداکار منیش گوئل نے سلمان خان کے میزبانی والے ریئلٹی شو ’’بگ باس ۲۰‘‘ میں پہلی وائلڈ کارڈ امیدوار کے طور پر داخلہ لے لیا ہے۔ ان کی آمد نے شو کے شرکاء اور ناظرین کو حیران کر دیا۔ ہفتہ وار خصوصی پروگرام ’’ویک اینڈ کا وار‘‘ کے دوران منیش گوئل ابتدا میں ایک نئے پروگرام کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے۔
October 11, 2026, 3:30 PM IST
ٹی وی سیریل ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ کے اداکار محسن خان نے منگنی کے تقریباً دو ماہ بعد تمنا سے شادی کرلی ہے۔ محسن خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نجی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ تمنا کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ جوڑے کی شادی کی تقریب ۳؍ اکتوبر کو ہوئی۔
October 05, 2026, 4:45 PM IST
