مشہور اداکار ستیش شاہ کا ۴؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے وہ گردے کی خرابی سے نبرد آزما تھے، ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انہوں نے آخری سانسیں لیں۔
EPAPER
Updated: October 25, 2025, 5:20 PM IST | Mumbai
مشہور اداکار ستیش شاہ کا ۴؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے وہ گردے کی خرابی سے نبرد آزما تھے، ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انہوں نے آخری سانسیں لیں۔
’’سارابھائی ورسیز سارا بھائی‘‘ سمیت کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنے کرداروں سے پہچانے جانے والے مشہور اداکار ستیش شاہ کا آج( ۲۵؍ اکتوبر) ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ۷۴؍ سال کے تھے اور گردے کے مسائل کا شکار تھے۔ستیش شاہ کا انتقال دوپہر تقریباًڈھائی بجے ہوا۔ انہیں گردے کی پیچیدگیوں کا سامنا تھا اور ان کا حال ہی میں ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا۔ ان کے منیجر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا جسد خاکی اسپتال میں ہے اور اتوار کو آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: سرمایہ کاری فراڈ کیس: ۲۲؍ ملزمین میں شریاس تلپڑے، آلوک ناتھ کا نام بھی شامل
چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ستیش شاہ نے فلم اور ٹیلی ویژن دونوں میں اپنے یادگار کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ انہیں۱۹۸۳ء کی مزاحیہ فلم ’’جانے بھی دو یارو‘‘ میں اپنے شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر کلٹ اسٹیٹس حاصل ہوا، جہاں انہوں نے ایک سے زیادہ کردار نبھائے۔ان کی مشہور فلموں میں’’ ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘،’’میں ہوں نا،‘‘ کل ہو نہ ہو‘‘کبھی ہاں کبھی نا‘‘ `’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘، اور ’’ اوم شانتی اوم‘‘ جیسی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ٹیلی ویژن پر، `’’سارابھائی ورسیز سارا بھائی‘‘ میں اندراوندن سا رابھائی کا ان کا کردار ہندوستانی ٹی وی کی تاریخ کے سب سے مشہور مزاحیہ کرداروں میں سے ایک ہے۔ وہ۱۹۸۴ء کے مقبول مزاحیہ ڈرامہ ’’یہ جو ہے زندگی‘‘ میں بھی نظر آئے، جو اپنے دور کا ایک شاہکار ڈرامہ سمجھا جاتا ہے۔ستیش شاہ کا انتقال ہندوستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ایک دور کا اختتام ہے۔