• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شعیب ابراہیم نے دپیکا ککڑ کی صحت کے تعلق سے کہا: یہ وقت ہمیں خوفزدہ کرتا ہے

Updated: November 05, 2025, 10:47 PM IST | Mumbai

ٹیلی ویژن اداکار شعیب ابراہیم نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا ککڑ کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ دپیکا کے خون کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

Shoaib And Dipika.Photo:INN
دپیکا اور شعیب۔ تصویر:آئی این این

ٹیلی ویژن اداکار شعیب ابراہیم نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا ککڑ کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ  دیا ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ دپیکا کے خون کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم کل ہی خون کے نمونے لینے کے لیے اسپتال گئے تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہمیں ہر تین ماہ بعد، پھر ہر دو مہینے بعد جانا پڑتا ہے۔ اب رپورٹ کل آئے گی۔اداکار نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ وہ وقت ہے جو ہمیں ڈراتا ہے۔ مجھے امید ہے، خدا کے فضل سے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا،جیسے ہی دپیکا نے سر ہلایا، اس کی آنکھوں میں امید اور خوف دونوں جھلک رہے تھے۔‘‘
دپیکا ککڑ پچھلے کچھ مہینوں سے اسٹیج ۲؍ کے جگر کے کینسر سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ہٹ ٹی وی شو سسرال سمر کا میں اپنے کردار کے لیے  مشہور  دپیکا نے چند ماہ قبل اپنے کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا، جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے اسٹیج ۲؍کے  جگر کے کینسر کے لیے جون میں ٹیومر ہٹانے کی سرجری کروائی تھی۔ اداکارہ، جو کہ ایک بلاگر بھی ہیں، اپنے یوٹیوب چینل پر کینسر سے نمٹنے کے اپنے تجربے، آپریشن کے لیے کیموتھراپی سے گزرنے  کے بارے میں بتایا تھا۔ 
ککڑ نے ٹیلی ویژن اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی ہے  اور جوڑے کا ایک دو سالہ بچہ روحان ہے۔ دپیکا اور شعیب دونوں، جن کے اپنے اپنے یوٹیوب چینل ہیں، اپنی زندگی کی ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل شیئر کرتے ہیں، ان کے خوشی کے لمحات سے لے کر پریشانی کے پل تک، وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے۔ اداکارہ کو چند ہفتے قبل اپنے بچے روحان سے شدید انفیکشن ہوا تھا۔
 اپنے تازہ ترین وولاگ میں، اداکارہ نے اس وقت کی اپنی صحت کی موجودہ حالت کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کے جاری علاج کی وجہ سے ان کی قوت مدافعت کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وائرل انفیکشن  زیادہ  ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:انوملک کی موسیقی سے سجےکئی گیت آج بھی مقبول ہیں

دپیکا ککڑ نے بتایا کہ روحان سے انفیکشن مجھے لگ گیا اور میرے کیس میں انفیکشن تھوڑا  شدید ہو گیا کیوں کہ میں زیر علاج ہوں اور  اس کی وجہ سے جسم کی قوت مدافعت تھوڑی کم ہوتی ہے۔ ڈاکٹر  نے ہمیں  پہلے ہی بتایا ہوا تھا کی کسی بھی طرح سے وائرل ہو جائے گا۔  میں نے اینٹی بائیوٹک شروع کی ہے  اور اینٹی الرجک بھی شروع کی ہے۔ ڈاکٹر نے مجھے پہلے کہا تھا کہ جب بھی مجھے وائرل انفیکشن یا بخار ہو، مجھے فوراً اسے بلانا چاہیے، اور اب، اس نے مجھے بہت زیادہ مقدار میں اینٹی بائیوٹک لگوائی ہے۔ میں نے بھی اینٹی بائیوٹکس لینا شروع کر دی ہیں، اور میری اینٹی الرجی بہت زیادہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK