EPAPER
مشرقی وسطیٰ اور مشرقی افریقہ کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالہ رہرٹ نے غزہ کیلئے امریکہ کی پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’۱۸؍ سال محکمہ کو اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کی غزہ کیلئے پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔‘‘
April 26, 2024, 5:38 PM IST
مقامی حکام نے بتایا کہ غزہ میں خان یونس کے ناصر اسپتال کی ۲؍ اجتماعی قبروں سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے کہا کہ ’’۲؍ اجتماعی قبروں سے تقریباً ۱۵۰؍ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ۷؍ اکتوبر کو اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد سے اب تک ۷۰۰؍ افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔‘‘
April 22, 2024, 8:03 PM IST
آج عالمی عدالت میں جرمنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار اور دیگر فوجی امداد فراہم کرکے وہاں نسل کشی کی کارروائیوں میں مدد کر رہا ہے۔ عالمی عدالت میں جرمنی کی وزرات خارجہ کی قانونی مشیرتانیہ وون اسلر گلیشین نےججوں سے کہا کہ نکارگوا کا کیس ناقص ثبوتوں پر مبنی ہے اور ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے لئے اسرائیل کا تحفظ اہم ہے۔
April 09, 2024, 6:21 PM IST
ترکی نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں۔ ترکی کی وزرات تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندیاں اس وقت تک عائد رہیں گی جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر راضی نہ ہو جائے اور وہاں بلا روک ٹوک کافی مقدار میں انسانی امداد کی رسائی کو ممکن نہ بنائے۔
April 09, 2024, 2:12 PM IST