EPAPER
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ وہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گا۔ بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین نے ڈھاکہ میں بورڈ میٹنگ کے بعد واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو کسی عالمی ثالثی عدالت یا کمیٹی میں نہیں لے کر جا رہے ہیں۔
January 25, 2026, 8:14 PM IST
اسکاٹ لینڈ کے لیے ۲۰۲۶ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ لینے کا راستہ تقریباً صاف ہے۔ آئی سی سی سے باضابطہ تحریری مواصلت ابھی باقی ہے۔ آئی سی سی کی ریلیز آنے کے بعد اسکاٹ لینڈ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی جگہ لے گا۔
January 23, 2026, 9:58 PM IST
بنگلہ دیش نے سیکوریٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں شیڈول ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی )، کھلاڑیوں اور عبوری حکومت کے مشیرِ کھیل کے درمیان ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔
January 22, 2026, 6:54 PM IST
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے میچز ہندوستان سے منتقل کرنے کی درخواست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ آئی سی سی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیشی ٹیم ہندوستان جانے سے انکار کرتی ہے تو ٹورنامنٹ میں اس کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کر لیا جائے گا۔
January 21, 2026, 7:13 PM IST
