• Tue, 13 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

international news

گیانیش کمارکیخلاف احتجاج عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں، نوجوانوں کی مزاحمت نمایاں

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ۱۰؍ اکتوبر کو دہلی میں ہونے والے احتجاج اور پولیس کی وسیع کارروائی نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ نیویارک ٹائمز، دی گارڈین، فنانشل ٹائمز، دی وال اسٹریٹ جرنل اور اسوسی ایٹڈ پریس سمیت متعدد اداروں نے دارالحکومت میں سخت حفاظتی انتظامات، میٹرو خدمات میں رکاوٹوں، مظاہرین کی بڑے پیمانے پر حراست اور نوجوانوں کی مزاحمت کو اپنی رپورٹنگ میں نمایاں کیا۔

October 12, 2026, 9:37 PM IST

نیوزی لینڈ کے خلاف انڈیا اے کے ابتدائی دو میچوں سے رشبھ پنت باہر

ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بائیں جانب کھنچاؤ (لیفٹ سائیڈ اسٹرین) کے باعث نیوزی لینڈ کے آئندہ دورے پر انڈیا اے کے ابتدائی دو مقابلوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کمار کشاگرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

October 12, 2026, 9:22 PM IST

کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا دعویٰ،’’میں اب تک کا بہترین فٹبالر ہوں‘‘

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا یہ بیان کہ وہ فٹبال کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں، ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ پرتگال کی قومی ٹیم سے متعلق حالیہ تنازع کے درمیان ان کے ایک پرانے انٹرویو کے ویڈیو کلپس دوبارہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

October 12, 2026, 9:11 PM IST

بجنور: اذان کی آواز پر مؤذن کو ۱۴؍ دنوں کی عدالتی تحویل، مسجد کا لاؤڈ اسپیکر ضبط

اتر پردیش کے ضلع بجنور کے نجیب آباد میں پولیس نے مسجد کے موذن محمد فیضان کو اذان کی آواز مقررہ حد سے زیادہ ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے ۱۴؍ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ پولیس نے نجیب الدولہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر بھی ضبط کرلیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشن کمار بشنوئی کو سرکاری انٹر کالج کے قریب سے ظہر کی اذان کی آواز سنائی دی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔

October 12, 2026, 6:47 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK