• Fri, 16 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ireland

فلسطین ایکشن کی حمایت کا نتیجہ؛ سیلی رونی کی کتابیں برطانیہ میں فروخت نہیں ہوگی

سیلی رونی کے ناشر فیبر (Faber) نے بدھ کے روز بتایا کہ اس نے رونی کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ ”ہم برطانیہ میں کسی بھی فارمیٹ میں ان کی تخلیقات فراہم نہیں کرسکتے۔ برطانیہ میں موجودہ قانون سازی نے ایسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جہاں فیبر سیلی رونی کو برطانیہ میں فروخت ہونے والی ان کی کتابوں کی رائلٹی انہیں منتقل نہیں کر سکتا۔ کسی مصنف کی کتابوں کو فروخت کرنا اور اس کی کمائی ان تک نہ پہنچا پانا ایک ناشر کیلئے ناقابلِ قبول اور غیر اخلاقی صورتحال ہے۔“

October 15, 2026, 7:26 PM IST

دنیا میں اب کسی کو سچائی کا یقین نہیں رہا:ڈینی بوائل کی ٹرمپ پر تنقید

آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی فلم ساز ڈینی بوائل نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حقائق کو ’’جعلی خبریں‘‘ قرار دینے کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ لندن فلم فیسٹیول میں اپنی نئی فلم ’اِنک‘ کے برطانوی پریمیر کے موقع پر انہوں نے ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا طاقتور ترین شخص کسی حقیقت کو جعلی خبر قرار دیتا ہے اور اپنے پلیٹ فارم پر جھوٹ کو سچ کے طور پر پیش کرتا ہے۔

October 14, 2026, 3:02 PM IST

غزہ جنگ، ۳؍ سال: ۱۰؍ اکتوبر کو ۶۰؍ ممالک میں احتجاج، ۲۰۰؍  سے زائد تنظیمیں متحرک

غزہ جنگ کے تین سال مکمل ہونے کے بعد فلسطین کے حق میں عالمی احتجاج ۷؍ اکتوبر تک محدود نہیں رہا۔ ۹؍ سے ۱۱؍ اکتوبر کے لیے عالمی سطح پر احتجاج، مارچ، دھرنوں، طلبہ سرگرمیوں، ثقافتی پروگراموں، یادگاری اجتماعات اور سول ایکشن کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مرکزی دن ۱۰؍ اکتوبر مقرر کیا گیا ہے۔

October 08, 2026, 7:30 PM IST

یوئیفا نے آئرلینڈ اور اسرائیل کے میچ میں تھوکنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی

یوئیفا کے مطابق ہاف ٹائم کے دوران ٹنل کے قریب پیش آنے والے ایک واقعہ سے متعلق سرکاری رپورٹ میں الزام سامنے آنے کے بعد اخلاقیات اور تادیبی امور کے ایک تفتیش کار کو معاملے کی مکمل جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

October 06, 2026, 7:55 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK