Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر: پولینڈ، آئرلینڈ اور جاپان سیمی فائنل میں

Updated: March 04, 2026, 9:14 PM IST | Santiago

چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے کوالیفائر مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے تیسرے روز کھیلے گئے اہم میچوں کے بعد مردوں کے پول بی سے پولینڈ اور آئرلینڈ جبکہ خواتین کے زمرے میں آئرلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Poland Hockey Player.Photo:INN
پولینڈ کا ہاکی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن  ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے کوالیفائر مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے تیسرے روز کھیلے گئے اہم میچوں کے بعد مردوں کے پول بی سے پولینڈ اور آئرلینڈ جبکہ خواتین کے زمرے میں آئرلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
مردوں کے پول بی میں پولینڈ نے کنیڈا کو ایک کے مقابلے میں ۲؍ گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ پولینڈ کی جانب سے گراجان یارژنسکی اور توماش بیمبینک نے گول کیے، جبکہ یارژنسکی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسی پول کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو  ۱۔۶؍گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی نشست پکی کی۔ آئرلینڈ کے شان مرے مین آف دی میچ  رہے۔

یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: بارسلونا کی شاندار واپسی ادھوری رہ گئی، ایٹلیٹیکو میڈرڈ فائنل میں

پول اے میں فرانس نے ویلز کو ۰۔۵؍گول  سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ وکٹر شارلے نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ بینجمن مارکی نے دو گول داغے۔ میزبان چلی اور سکاٹ لینڈ کے درمیان مقابلہ ۲۔۲؍گول سے برابر رہا، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ گروپ میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران اسرائیل کشیدگی: نورا فتحی کی امن اپیل پر سوشل میڈیا تنازع

خواتین کے پول بی میں آئرلینڈ نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں ۲؍ گول سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کرلی۔ نیام کیری اور کیوِم پرڈیو نے پنالٹی کارنر کے ذریعے گول کیے، جبکہ نیام کیری کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسری جانب، ملائیشیا نے کنیڈا کو ۱۔۶؍ گول سے عبرتناک شکست دے کر کنیڈائی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کی امیدیں ختم کر دیں۔ ملائیشیا کی نور اظہر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK