• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

italy

مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یورپ میں احتجاج، کئی افراد زخمی

یورپ کے کئی ممالک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، جس کے دوران متعدد شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فرانس، اٹلی، اسپین، بلجیم اور البانیہ میں احتجاج کے دوران گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں ، جبکہ کئی مقامات پر حالات کشیدہ ہوگئے۔

October 25, 2026, 4:21 PM IST

فرانس احتجاج: ۱۳۵؍ گرفتار، ہتھیار ضبط، سخت حفاظت کے درمیان نئے مظاہرے

فرانس میں نئے احتجاج پھوٹ پڑے، اس دوران حکام نے ۱۳۵؍ مظاہرین کو گرفتار کیا، اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی ضبطی کی، تاہم حکام نے پیرس کی صورتحال کو دوپہر تک پرسکون قرار دیا۔

October 24, 2026, 9:03 PM IST

فرانس میں پُرتشدد مظاہرے، ہندوستانی سفارتخانے کی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

فرانس میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے سے شروع ہونے والے طلبہ کے احتجاج نے پُرتشدد رخ اختیار کرلیا ہے، جس کے بعد حکومت نے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صورتِ حال کے پیشِ نظر ہندوستانی سفارتخانے نے شہریوں کو بڑے اجتماعات سے دور رہنے اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 22, 2026, 2:50 PM IST

یورپ بھر میں احتجاج، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوامِ متحدہ کو تشویش

یورپ کے کئی ممالک میں جاری بڑے پیمانے پر مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظاہرین پر طاقت کے مبینہ غیر ضروری استعمال پر اقوامِ متحدہ نے تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد روکنے، ذمہ داروں کے احتساب اور نوجوانوں سمیت مظاہرین سے بامقصد مکالمے کو یقینی بنائیں۔

October 21, 2026, 4:49 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK