• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

jantar mantar

جنتر منتر احتجاج: پولیس نے ۲۸۷۳؍ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی اجازت مانگی

مرکزی حکومت نے جولائی میں نئی دہلی کے طلبہ احتجاج سے متعلق ۱۳؍ ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ان مقدمات میں فساد، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات شامل ہیں۔ حکومت نے ساتھ ہی دہلی پولیس کو احتجاج میں موجود ۲۸۷۳؍ ایسے افراد کے خلاف ایک نئی ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت مانگی ہے جن کے بارے میں سنگین مجرمانہ پس منظر ہونے کا دعویٰ ہے۔

September 01, 2026, 2:10 PM IST

اب کھونے کیلئے کچھ نہیں: مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی رچیکا سنگھ

جولائی میں نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والی رچیکا سنگھ ایک نئے ویڈیو میں دوبارہ سامنے آئی ہیں۔ ۳۰؍ اگست کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ مودی نے ان کی ’’زندگی جہنم بنا دی‘‘ اور اب وہ ’’پیچھے نہیں ہٹیں گی۔‘‘ عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے یہ ویڈیو شیئر کیا ہے۔

August 31, 2026, 2:07 PM IST

دہلی، بہار میں طلبہ پر پیلٹ گن، آنسوگیس، الیکٹرک شاک لاٹھیوں کا استعمال: ایمنسٹی

دہلی پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی تردید کرتے ہوئے پیلٹ سے زخمی ہونے کی اطلاعات کو ”مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن“ قرار دیا، جبکہ ایمنسٹی کے ذریعے پیش کردہ شواہد اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔ ایمنسٹی نے دو ایسے ویڈیوز کی تصدیق کی جن میں ایک آر اے ایف اہلکار کو کناٹ پلیس اور سنسد مارگ کے قریب ہجوم پر شاٹ گن سے فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پیلٹ سے زخمی ہونے والے مظاہرین نے ایمنسٹی کو بتایا کہ آر اے ایف اہلکاروں نے آنسو گیس کے استعمال کے بعد بغیر کسی پیشگی وارننگ کے شاٹ گن سے فائرنگ کی، جس کی وجہ سے انہیں ۲۵ سے ۳۰ زخم آئے۔

August 24, 2026, 7:24 PM IST

ہم حکومت کو پوری نسل کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: سی جے پی

سی جے پی کے بانی ا بھیجیت دپکے نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایف آئی آر، نیٹ معاوضے اور امتحانی اصلاحات کے حوالے سے احتجاجی وعدوں کو پورا کرے، بصورت دیگر۲۴؍ اگست کے بعد ممکنہ نئی کارروائی کی تنبیہ کی۔

August 23, 2026, 8:50 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK