EPAPER
آئی آئی ٹی بامبے کے دلت طالب علم ساحل واکوڑے کی موت کے معاملے میں ادارے کی انتظامیہ کے طرزِ عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے ملک بھر کی ۸۴؍ تنظیموں نے ڈائریکٹر پروفیسر شیریش کیدارے کو کھلا خط لکھ کر ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ طالب علم کی موت کے چند گھنٹوں کے اندر اسے امتحان میں نقل کرنے والا قرار دینے والا بیان جاری کرکے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ذات پات پر مبنی امتیاز کی شکایت کا سامنا کرنے والے پروفیسر کی حمایت کی گئی اور امتحان گاہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منتخب انداز میں میڈیا تک پہنچائی گئی۔
October 27, 2026, 3:10 PM IST
”کیا جے این یو کو نجیب یاد ہے؟“ عنوان کے تحت جاری کردہ مشترکہ بیان میں باپسا (BAPSA)، فریٹرنٹی موومنٹ اور ایم ایس ایف (MSF) نے کہا کہ ایک دہائی گزرنے کے بعد بھی یہ سوالات جواب طلب ہیں کہ ”نجیب کہاں ہے؟“ اور ”اس کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار کون ہے؟“ ایم ایس سی بائیوٹیکنالوجی کے فرسٹ ایئر کے طالب علم نجیب ۱۵ اکتوبر کو کیمپس سے لاپتہ ہوگئے تھے، اس سے ایک روز قبل مبینہ طور پر ہاسٹل میں اے بی وی پی (ABVP) کے ایک ہجوم نے ان پر حملہ کیا تھا۔
October 13, 2026, 4:41 PM IST
غزہ جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے مطالبے کے ساتھ دنیا کے مختلف براعظموں میں مظاہرے، مارچ، دھرنے، شمعیں روشن کرنے کی تقریبات اور طلبہ احتجاج ہوئے۔
October 08, 2026, 7:13 PM IST
غزہ جنگ کے تین سال مکمل ہونے پر فلسطین کے حق میں احتجاج اور یکجہتی کی سرگرمیاں یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا کے مختلف شہروں تک پھیل گئیں۔ پیرس، بارسلونا، ایتھنز، ٹورنٹو، مونٹریال، واشنگٹن اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، طلبہ اجتماعات اور دیگر پروگرام منعقد ہوئے، جبکہ اٹلی، ملائیشیا، انڈونیشیا، فلپائن اور ہندوستان میں بھی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی مختلف سرگرمیاں ہوئیں۔
October 08, 2026, 6:58 PM IST
