مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آج بھارت بند کے پیش نظر جھار کھنڈ میں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، وہیں گاڑیوں کی نقل وحمل متاثر ہوئی ہے ۔ بھارت بند کی کال کے سبب ریاست بھر میں سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے ، لیکن دارالحکومت رانچی میں بند کا کوئی خاص اثر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں ماؤنوازوں کی طرف سے بھارت بند کی حمایت کرنے کی وجہ سے نکسل متاثرہ دیہی علاقوں میں اس کا ملا جلا اثر دیکھا جارہا ہے۔ ماؤنوازوں کے بند میں شامل ہونے سے جھار کھنڈ پولیس متحرک ہو گئی ہے ۔
دلال بینک عملہ کے ساتھ مل کر کھاتہ کھلواتے تھے اور رقم میں سے معمولی حصہ طلبہ کو دیتے تھے، فرضی ناموں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بھی انکشافات جھارکھنڈ میں اقلیتی اطلبہ کی اسکالرشپ کے نام پر مچی لوٹ کا پردہ فاش ہونے کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جانچ کا حکم جاری کردیاہے۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بی جےپی کی جانب سے ہیمنت سورین کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت کے کام کرنے کے طریقے کے سلسلے میں مسلسل اٹھائے جارہے سوالوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے حکومت کے پچھلے دس مہینے کے دوراقتدارمیں ریاست میں غریب،مزدور اور کسانوں کےلئے کورونا بحران کے باوجود کئے گئے ترقیاتی اور راحتی کاموں کی مکمل تفصیل پیش کی
جھارکھنڈ کے اس معاملے میں ڈاکٹروں نے تبریز کی ٹھیک سے جانچ نہیں کی تھی جس کی وجہ سے اسے جیل بھیج دیاگیا تھا