EPAPER
NEET پرچہ لیک کے خلاف ۳۷؍ روز سے جاری سی جے پی (کاکروچ جنتا پارٹی) کے جنتر منتر احتجاج کا اختتام ہو گیا۔ تنظیم نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے مذاکرات کے بعد ان کے باقی اہم مطالبات مان لیے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں فریقوں نے ایک پانچ نکاتی چارٹر پر اتفاق کا بھی اعلان کیا۔
July 25, 2026, 6:29 PM IST
NEET-UG پیپر لیک اور امتحان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف دہلی میں طلبہ کے طویل احتجاج کے بعد، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اسے طلبہ کی جیت قرار دیا۔
July 25, 2026, 3:09 PM IST
کاکروچ جنتا پارٹی کے رکن کے طور پر ایک شخص نے کولکاتا کے جوائنٹ کمشنر کو ای میل بھیج کر مارچ کی اجازت طلب کی ہے۔
July 24, 2026, 9:40 AM IST
ملک بھر میں جاری طلبہ کے احتجاج کے دوران بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔ رتیش دیش مکھ، سونو سود، ور داس، دیا مرزا، سوہا علی خان، ادیتی راؤ حیدری، پرکاش راج اور دیگر فنکاروں نے احتجاج کے دوران مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے طلبہ کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔
July 21, 2026, 6:32 PM IST
