Inquilab Logo Happiest Places to Work

keir starmer

برطانیہ: کیئر اسٹارمر مستعفی، اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیرِ اعظم مقرر

برطانیہ میں اہم سیاسی تبدیلی کے تحت کیئر اسٹارمر نے بادشاہ کنگ چارلس سوم کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، جس کے بعد اینڈی برنہم کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی گئی اور وہ ملک کے نئے وزیرِ اعظم بن گئے۔ اسٹارمر نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ ان کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ برنہم نے اقتدار سنبھالتے ہوئے معاشی بحالی، عوامی خدمات میں اصلاحات اور اختیارات کی علاقائی سطح پر منتقلی کو اپنی حکومت کی ترجیحات قرار دیا۔

July 20, 2026, 8:48 PM IST

ناٹو لیڈروں کو اردگان کا تحفہ: کسی نے انقرہ میں چھوڑا، کسی نے ایئرپورٹ پر

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے ناٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر پیش کیا گیا خصوصی ریوالور کئی عالمی لیڈروں کے لیے غیر متوقع پریشانی کا سبب بن گیا۔ بعض وفود کو واپسی کے سفر کے دوران کسٹمز اور اسلحہ قوانین کا سامنا کرنا پڑا، کچھ لیڈر اپنے وطن پہنچنے کے بعد ہی جان سکے کہ تحفے کے ڈبے میں زندہ کارتوسوں سمیت فعال ریوالور موجود ہے، جبکہ متعدد ممالک نے اسلحہ ترکی ہی میں چھوڑ دینے یا اسے غیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔

July 10, 2026, 7:08 PM IST

ہم سے غلطی ہوئی، اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالیں گے: غزہ پر اینڈی برنہم کی معذرت

برطانیہ میں لیبر پارٹی کے سینئر لیڈر اور مستقبل کے ممکنہ وزیر اعظم اینڈی برنہم نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے معاملے میں لیبر پارٹی کے ابتدائی مؤقف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ’’اس معاملے کو درست انداز میں نہیں سنبھال سکی۔‘‘ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو اسرائیلی حکومت پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے اضافی پابندیوں، غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت محدود کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات پر غور کریں گے۔

July 10, 2026, 6:00 PM IST

برطانیہ: لیری دی کیٹ، وزرائے اعظم کے استعفوں سے بیزار

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے استعفے کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ڈاؤننگ اسٹریٹ کی مشہور بلی ’’لیری‘‘ خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔ ۲۰۱۱ء سے برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ۱۰؍  ڈاؤننگ اسٹریٹ میں موجود لیری اب تک چھ وزرائے اعظم کے ادوار دیکھ چکی ہے اور ممکنہ طور پر ساتویں وزیراعظم کا استقبال کرنے والی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے طنزیہ تبصروں کی وجہ سے مشہور لیری نے ایک مرتبہ پھر برطانوی سیاست پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

June 23, 2026, 3:02 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK