• Tue, 17 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپسٹین فائلز: نئی دستاویز میں ۳۰۵؍ بااثر اور مشہور شخصیات کے نام شامل، فہرست جاری

Updated: February 17, 2026, 1:04 PM IST | Washington

حال ہی میں جاری کردہ ایپسٹین فائلز میں کئی امریکی سیاستدانوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، نائب ے ڈی وانس، سابق صدر بل کلنٹن، سابق صدر جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل بائیڈن کے نام شامل ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وضاحت: روزنامہ انقلاب یہاں صرف ان ناموں کی فہرست پیش کررہا ہے جن کا ذکر امریکی محکمہ انصاف کے ذریعے جاری کردہ ایپسٹین فائلز میں کیا گیا ہے۔ ادارہ کا مقصد کسی بھی شخصیت پر کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا رہا ہے۔ قارئین نوٹ فرمائیں کہ ان دستاویزات میں نامزد کسی بھی فرد پر ایپسٹین کے جرائم کے حوالے سے باضابطہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی الزام ثابت ہوا ہے۔

 

امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے پیر کو اعلان کیا کہ ’ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ‘ کے سیکشن ۳ کے مطابق، جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے جڑے اب تمام دستاویزات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان ۳۰۵؍ بااثر اور مشہور شخصیات کی فہرست بھی پیش کی جن کا ذکر ایپسٹین فائلز میں کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ کوئی ”مجرمین یا ملزمین کی فہرست“ نہیں ہے۔ اس فہرست میں وہ لوگ شامل ہیں جو "حکومتی عہدیدار ہیں یا رہے ہیں یا سیاسی طور پر بااثر حیثیت کے حامل ہیں“ اور ان کا نام ”اس ایکٹ کے تحت عوامی کئے گئے دستاویزات میں کم از کم ایک بار“ آیا ہے۔ ایپسٹین فائلز میں ان ناموں کے ذکر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مذکورہ افراد نے کوئی غلط کیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق، اس فہرست میں شامل کچھ نام اس لئے سامنے آئے کیونکہ ایپسٹین ان طاقتور افراد کی فائلز رکھتا تھا یا ای میل تھریڈز میں ان کے بارے میں مضامین شیئر کرتا تھا۔ دیگر کئی شخصیات کا تذکرہ ایپسٹین کی ”بلیک بک“ میں کیا گیا تھا۔ اس ”بلیک بک“ میں مختلف افراد اور ان کے رابطہ نمبر اور دیگر تفصیلات درج تھیں جنہیں وہ سماجی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے لئے استعمال کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: جنیوا مذاکرات سے قبل ایران کا امریکہ سےآزادانہ مذاکرات پر زور، ایرانی چیف آف اسٹاف کا ٹرمپ کو انتباہ

ایپسٹین فائلز میں امریکی سیاستدانوں کے نام

ایپسٹین فائلز میں کئی امریکی سیاستدانوں کا تذکرہ آیا ہے جن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی سابق مشیر ایوانکا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وانس، سابق صدر بل کلنٹن، موجودہ سیکریٹری برائے تجارت ہاورڈ لٹنک، سابق نمائندہ بل رچرڈسن، سابق صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن، اور وہائٹ ہاؤس کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں سابق صدر بارک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ، وہائٹ ہاؤس کی سابق کونسل کیتھرین روملر، ریپبلکن لیڈر حکیم جیفریز، سابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن، موجودہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، سابق نائب صدر کملا ہیرس، بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہلیری کلنٹن، سابق وزیر خزانہ لیری سمرز، سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر، سابق صدر جارج ڈبلیو بش، کیرولینا کی سباق گورنر نکی ہیلی، اسرائیل کیلئے امریکی سفیر مائیک ہکابی، سابق امریکی فوجی افسر اور اٹارنی مائیک پومپیو، ڈیموکریٹک نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو-کورٹیز، سابق نائب صدر مائیک پینس، ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی، فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس اور امریکی وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سمیت دیگر نام بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: رفح کراسنگ: اسرائیلی پابندیاں، ۲۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی مریض امداد کے منتظر

ایپسٹین فائلز میں بین الاقوامی لیڈران

ایپسٹین فائلز میں کئی بین الاقوامی لیڈران کے بھی نام آئے ہیں۔ ایہود بارک (اسرائیل کے سابق وزیراعظم)، بنجامن نیتن یاہو (اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم)، کیر اسٹارمر (برطانیہ کے وزیراعظم)، تھوربجورن جاگلینڈ (ناروے کے سابق وزیراعظم اور نوبیل کمیٹی کے سابق چیئرمین)، پیٹر مینڈلسن (برطانیہ کے سابق فرسٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ)، تھریسا مے (برطانیہ کی سابق وزیراعظم)، ٹونی بلیئر (برطانیہ کے سابق وزیراعظم) اور جینس اسٹولٹن برگ (ناروے کے سابق وزیراعظم) سمیت دیگر لیڈران اس فہرست میں شامل ہیں۔

ایپسٹین فائلز میں شوبز کی مشہور شخصیات

ہالی ووڈ اور تفریحی دنیا سے وابستہ کئی شخصیات جیسے الیک بالڈون، بیونسے، جے زیڈ، میگن مارکل، ڈیانا راس، ایمی شومر، بروس اسپرنگسٹن، ووڈی ایلن، ٹکر کارلسن، الیسا میلانو، روزی او ڈونل، مائیکل جیکسن، بل کوسبی، ڈیوڈ کاپر فیلڈ، کیون اسپیسی، شیر (Cher)، جارج کلونی، کرٹ کوبین، رابرٹ ڈی نیرو، بونو (آئرش گلوکار)، مِک جیگر اور باربرا اسٹرائیسینڈ اس فہرست میں شامل ہیں۔ کئی دہائیوں قبل وفات پانے والی دو مشہور شخصیات ایلوس پریسلے اور میرلن منرو کے نام بھی تاریخی حوالوں کی وجہ سے ایپسٹین فائلز میں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کیری ارونگ کا آل اسٹار گیم میں غزہ کے صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی

ایپسٹین فائلز میں کاروباری افراد

ایپسٹین فائلز میں مذکورہ افراد میں کئی ہائی پروفائل کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ ان میں امیزون کے سی ای او جیف بیزوس، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیئرمن اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، میٹا کے مالک مارک زکربرگ، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر، ورجن گروپ کے شریک بانی رچرڈ برانسن، مائیکروسافٹ کے سی ای او بل گیٹس، لیسلی (لیس) ویکسہ، دبئی، متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے سی ای او سلطان احمد بن سلیم، پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹر اور اپولو گلوبل منیجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین لیون بلیک، میڈیا کمپنیوں کے مالک اور جزلین میکسویل کے والد رابرٹ میکسویل اور پیمنٹ کمپنی پے پال کے سابق سی ای او پیٹر تھیل سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

ایپسٹین فائلز میں برطانوی شاہی خاندان کے ارکان

ایپسٹین سے جڑے دستاویزات میں برطانوی شاہی خاندان کے رکن اینڈریو ماؤنٹ بیٹن-ونڈسر، ان کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگیوسن، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم، آنجہانی لیڈی ڈیانا، شہزادہ ہیری اور شہزادہ فلپ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پچاس ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی غیر ملکی شہریت کے بھی حامل ہیں: رپورٹ

ایپسٹین فائلز میں مذکور دیگر نام

اس فہرست میں کئی دیگر نام بھی موجود ہیں۔ ان میں بل اور ہلیری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن، مشہور شخصیت مونیکا لیونسکی، میڈیا شخصیات الیکس جونز اور بین شاپیرو، جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن، امریکی ماہر تعلیم اور ماہر لسانیات نوم چومسکی، بل گیٹس کی سابق شریک حیات میلنڈا گیٹس، ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن اور تنازعات میں گھری شخصیات جیسے جولین اسانج اور ایڈورڈ اسنوڈن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK