EPAPER
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم روکنے کی کوششوں کے درمیان ۴۸؍ گھنٹوں میں ۱۲؍ ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔ تہران نے قومی خودمختاری کے احترام، حملوں اور دھمکیوں کے خاتمے اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر علاقائی سلامتی کا نظام قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
November 07, 2026, 5:00 PM IST
پاکستان کرنسی کی دوبارہ تزئین کاری کرے گا،ساتھ ہی روپے کے نوٹوں کو سکوں سے تبدیل کیا جائے گا،کابینہ نے جدید سیکورٹی خصوصیات کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی منظوری دی۔
November 04, 2026, 9:07 PM IST
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایشیائی سیکوریٹی سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی تقریر شروع ہوتے ہی ترکی سمیت ۱۰؍ سے زائد ممالک کے نمائندے احتجاجاً ہال سے باہر نکل گئے۔ ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی قیادت میں ترک وفد نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اس واقعے کے بعد فلسطین کے حقوق اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف بین الاقوامی سفارتی احتجاج ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا۔ حاقان فیدان نے بعد میں زور دیا کہ ایشیائی ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں مضبوط موقف اختیار کریں۔
October 15, 2026, 9:01 PM IST
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے خلیجی ممالک کی توانائی برآمدات، سرکاری آمدنی اور معاشی ترقی کو شدید متاثر کیا ہے۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے مطابق ۲۰۲۶ء کی پہلی ششماہی میں ملک کی سرکاری آمدنی میں ۴۲؍ فیصد کمی ہوئی۔ راس لفان کے توانائی مراکز کو نقصان اور قدرتی گیس کی ترسیل میں رکاوٹوں نے بحران کو مزید گہرا کردیا ہے۔
October 14, 2026, 3:39 PM IST
