Updated: March 08, 2026, 9:46 PM IST
| Muscat
عمان ایئر نے خطے میں فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق عمانی فضائی کمپنی کے مطابق متاثرہ روٹس میں عمان (اردن)، دبئی، بحرین، دوحہ، دمام، کویت، کوپن ہیگن، بغداد اور خصب کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔
عمان ایئر نے خطے میں فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلف نیوز کے مطابق عمانی فضائی کمپنی کے مطابق متاثرہ روٹس میں عمان (اردن)، دبئی، بحرین، دوحہ، دمام، کویت، کوپن ہیگن، بغداد اور خصب کے لیے آنے اور جانے والی پروازیں شامل ہیں۔گلف نیوز کا کہنا ہے کہ پروازوں کی یہ منسوخی پیر۹؍ مارچ سے اتوار۱۵؍ مارچ۲۰۲۶ء تک نافذ العمل رہے گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کے شیڈول کا ازسرنو جائزہ لیں اور اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔عمان ایئر نے متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا ہے، جس کی تفصیلات کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ترجمان عمان ایئر کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی بکنگ میں تبدیلی یا دوبارہ بکنگ کے لیے ویب سائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ایئر لائن نے اس غیر یقینی صورتحال کے باعث مسافروں کو پہنچنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران نے امریکی اینٹی میزائل نظام تباہ کردیا
واضح رہے کہ فضائی حدود کی یہ بندش ایران اور امریکہ و اسرائیل کے مابین جاری تنازع ہے،جہاں ایک جانب امریکہ اور اسرائیل کی جانب ایران پر مسلسل بمباری جاری ہے دوسری جانب ایران کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے ان تمام ممالک میں ڈرون اور میزائل حملے جاری ہیں ، جہاں امریکی فوجی اڈے قائم ہیں، اس کے علاوہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر اس ملک پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کرے گا، جس کی سرزمین اس کے خلاف حملوں کیلئے استعمال ہوگی، یہی وجہ ہے کہ بیشتر خلیجی ممالک نے اپنی فضائی حدود حفاظت کے پیش نظر بند رکھی ہیں۔