گزشتہ ہفتے مذکورہ بالا عنوان دیتے ہوئے ہم نے ’’اوڑھنی‘‘ کی قارئین سے درخواست کی تھی کہ اِس موضوع پر اظہارِ خیال فرمائیں۔ باعث مسرت ہے کہ ہمیں کئی خواتین کی تحریریں موصول ہوئیں۔ ان میں سے چند حاضر خدمت ہیں
بچوں کو کتابیں پڑھانا تو اتنا مشکل کام نہیں، لیکن کتابوں سے محبت سکھانا والدین، خاص طور پر ماؤں کیلئے محنت طلب کام ضرور ہے۔ کتابوں سے محبّت پیدا کی جاسکتی ہے اگر مائیں بچوں کو کتب بینی کے فوائد بتائیں۔ پہلا قدم یہ ہوگا کہ اپنے گھر میں دلچسپ کتابوں کو اکٹھا کریں
بچّوں کی تربیت میں ماؤں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بچوں کا روشناس ہونا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اس کیلئے گھر میں دینی ماحول ہونا ضروری ہے۔ اس ضمن میں چند خواتین نے اپنی آراء پیش کیں: ترتیب و پیشکش: صائمہ شیخ
اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالرشپ اور ایجوکیشن لون کے موضوع پر منعقدہ ’تعلیم نامہ‘ کی چوتھی قسط میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقلیتی طبقے کے طلبہ کو سرکاری اسکیموں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے