EPAPER
امرتا فرنویس نے ایک بیان میں کہا کہ اگر مسلمان گربا میں آنا چاہتے ہیں تو کوئی حرج نہیں ، تہوار سب کے لیے ہیں، ان کا یہ بیان مہاراشٹر میں نوراتری کے دوران گربا اور ڈانڈیا کے پروگراموں میں وشوہندو پریشد کی جانب سے مسلمانوں کی شرکت پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد آیا ہے۔
September 09, 2026, 8:31 PM IST
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی تیسری شادی کے بعد لگائے جانے والے ’لو جہاد‘ کے الزامات پر پہلی بار کھل کر ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی بھی شادی میں مذہب تبدیل نہیں کیا گیا اور ان کے خاندان کی بنیاد مختلف مذاہب کے احترام اور ہم آہنگی پر قائم ہے۔
July 15, 2026, 4:18 PM IST
تلنگانہ کے ایک اسکول میں اردو کلاس چلانے پر پرنسپل کے ساتھ بی جے پی کارکنوںنے زیادتی کی ، پولیس نے اسکول کے کارنسپانڈنٹ، پرنسپل اور اردو ٹیچر کے خلاف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے علاوہ، بی جے پی لیڈر بولو سمیت تقریباً۲۰؍ افراد پر اسکول میں غیر قانونی داخلے اور عملے کے ساتھ زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
June 28, 2026, 5:53 PM IST
مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں سخت مخالفِ تبدیلیٔ مذہب قانون، یکساں سول کوڈ (UCC) اور شہریوں کا قومی رجسٹر (NRC) نافذ کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی دراندازی، جبری مذہبی تبدیلی، ’’لو جہاد‘‘ اور آبادیاتی تبدیلیاں ریاست کے سماجی ڈھانچے اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، تاہم ان دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
June 28, 2026, 3:24 PM IST
