• Thu, 25 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

m

رجنی کانت کی ’’جیلر ۲‘‘ میں شاہ رخ خان کی ممکنہ انٹری؟

’’جیلر ۲‘‘ کے حوالے سے قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب متھن چکرورتی کے فلم چھوڑنے کی خبریں سامنے آئیں۔ شائقین اس فیصلے کو شاہ رخ خان کی ممکنہ شمولیت سے جوڑ رہے ہیں۔ اگرچہ کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی مگر رجنی کانت کی واپسی اور بڑے ستاروں کی متوقع کاسٹ نے فلم کو پہلے ہی ایک بڑے سنیما ایونٹ میں بدل دیا ہے۔

December 25, 2025, 6:03 PM IST

فلسطینی جدوجہد ’وجود کی بقا‘ ہے، ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ اسکے متوازی: جیمز کیمرون

جیمز کیمرون نے ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کے تناظر میں جنگ، سامراج اور مزاحمت پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی جدوجہد کو ’’وجود کی بقا‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق تشدد کا چکر غزہ، سوڈان اور یوکرین جیسے تنازعات میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اور بعض حالات میں بقا کیلئے مزاحمت ناگزیر ہو جاتی ہے۔ فلم ’’اوتار‘‘ فرنچائز کی تیسری قسط ہے اور حقیقی دنیا کے بحرانوں کی علامتی عکاسی کرتی ہے۔

December 25, 2025, 6:04 PM IST

نیویارک: ۶۹؍ سالہ شخص نے تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر سب کو حیران کر دیا

امریکی انسٹاگرام ویڈیو کریئٹرسڈنی راز کے ایک وائرل ویڈیو میں ۶۹؍ سالہ شخص نے ۱۰۰؍ ڈالر (کم و بیش ۹؍ ہزار روپے) کے چیلنج کے تحت ایسکلیٹر کے بجائے سیڑھیاں چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔ اس کی فٹنس، اعتماد اور سادہ انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور عمر و صحت پر نئی بحث چھیڑ دی۔

December 25, 2025, 7:01 PM IST

دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن ۴: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی شرکت

’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ سیزن ۴؍ کے تازہ ٹریلر میں ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نظر آتی ہے، مگر نائب کپتان اسمرتی مندھانا ان کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ شو کا پریمیر ۲۰؍ دسمبر کو ہوا جبکہ نئی اقساط ہر ہفتہ نیٹ فلکس پر نشر کی جائیں گی۔

December 25, 2025, 6:02 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK