EPAPER
بنگلہ دیش میں خسرے کی شدید وبا نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے اور رواں سال اب تک ایک لاکھ ۶۶؍ ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے صورتحال کو قومی سطح کا ہائی رسک بحران قرار دیا ہے۔ وبا سے ملک کے تمام ۶۴؍ اضلاع متاثر ہیں، جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے گروہ میں شامل ہیں۔ بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے یونیسیف، عالمی ادارۂ صحت اور Gavi کے تعاون سے تقریباً ایک کروڑ ۸۰؍ لاکھ بچوں کی ہنگامی ویکسینیشن مہم شروع کردی ہے۔
September 10, 2026, 4:01 PM IST
مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں آدیواسی بچوں کی اموات اور صحت کے بحران کی رپورٹنگ کرنے والے تین آزاد صحافیوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کی عارضی معطلی نے آزادیٔ صحافت اور انتظامی دباؤ کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ مونیکا سنگھ، بندو گرجَر اور لوک بھدر سنگھ کے اکاؤنٹس پیر کو معطل کیے گئے، جو بدھ کی صبح بحال ہوگئے، تاہم انسٹاگرام یا میٹا کی جانب سے معطلی کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔ صحافیوں کے اکاؤنٹس کی معطلی پر پریس کلب آف انڈیا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی صحت کے بحران کی گراؤنڈ رپورٹنگ کے دوران صحافیوں کو خاموش کرانے کی کوشش قرار دئیے جانے کے خدشے پر غیر جانب دارانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
September 09, 2026, 5:04 PM IST
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا کے سبب ۳۳۶؍ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، صحت حکام جانچ کے کٹ کی شدید قلت سے دوچار ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد۵۱۷۰۰؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔
May 08, 2026, 10:38 PM IST
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے کیمپوں میں جلد کے انفیکشن اور کیڑوں سے متعلق بیماریاں تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہیں، جبکہ کیمپوں میں موجود تقریباً۸؍ لاکھ۵۰؍ ہزار افراد فوری طور پر پناہ گاہوں اور بنیادی ضروری سامان کے محتاج ہیں۔
April 23, 2026, 10:05 PM IST
