EPAPER
ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اپنے اتحادیوں کو متحد کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق، بابائی نے کہا کہ اپنے اہداف کے حصول میں امریکہ ”تنہا کھڑا ہے۔“ انہوں نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کو ”امریکی مایوسی“ کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ حقیقی طاقت رکھنے والے کسی بھی ملک کو دھمکیوں کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
October 13, 2026, 7:02 PM IST
تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی افواج نے نام نہاد یلو لائن (Yellow Line) کو طے شدہ انخلاء کی لائن سے کہیں آگے غزہ کے مزید اندر دھکیل دیا ہے، اس کی وجہ سے فلسطینی ایک انتہائی گنجان علاقے تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ تقریباً ۲۰ لاکھ فلسطینیوں کو اب بھی پناہ گاہوں کی ضرورت ہے، جبکہ غزہ کے ۸۰ فیصد سے زائد ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔ موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی خاندان غیر محفوظ عمارتوں اور کھلے خیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہیں۔
October 10, 2026, 7:01 PM IST
پسماندہ طبقات کے لیے علاج کی سہولیات کو مزید قابلِ رسائی اور کم خرچ بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ممبرا کی غیر سرکاری تنظیم غلامِ اہل بیت فاؤنڈیشن نے اتوار کی شام کوسہ کے رشید کمپاؤنڈ علاقے میں اپنے تیسرے ۵؍ روپے میں دوا دینے والے ’چیریٹیبل کلینک‘ کا افتتاح کیا۔
October 06, 2026, 1:14 PM IST
روشنی کے ذریعے اعصابی خلیوں کو کنٹرول کرنے کی اہم دریافت پر کارل ڈیسراتھ، پیٹر ہیگیمان اور جارج ناگل کو ۲۰۲۶ءکا نوبیل انعام برائے طب و فعلیات دیا گیا ہے۔ ان تینوں سائنسدانوں کی تحقیق نے آپٹو جینیٹکس کی بنیاد رکھی، جس کے ذریعے دماغ میں یادداشت، احساسات اور رویّوں سے متعلق عصبی سرگرمیوں کا مطالعہ ممکن ہوا۔
October 05, 2026, 4:04 PM IST
