• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

meerut

میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے نیچے قدیم بدھ مٹھ ہونے کا دعویٰ، تحقیقات کا مطالبہ

میرٹھ کی شاہی جامع مسجد کے احاطے کے نیچے قدیم بدھ مٹھ یا تاریخی ساخت کی موجودگی کے دعوے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مقامی وکیل رام کمار شرما نے ڈویژنل کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دے کر آثارِ قدیمہ کے ان دعوؤں کی سائنسی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، مورخین اور دیگر ماہرین پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے اور ضرورت پڑنے پر قانونی کھدائی کرانے کی بھی اپیل کی ہے۔

September 10, 2026, 7:00 PM IST

عید الاضحی کے دن مسلمانوں کے خلاف نفرت کے ۴۶؍ واقعات، ۳؍ ہلاک: اے پی سی آر

شہری حقوق کی تنظیم (اے پی سی آر) کے مطابق ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے تشدد، دھمکیوں، نفرت انگیز تقاریر اور ہراسانی کے۴۶؍ واقعات دستاویز کیے ہیں، ساتھ ہی عید الاضحیٰ کے موقع پر فرقہ وارانہ مخاصمت میں تیزی سے اضافے کا الزام عائد کیا ہے۔

June 07, 2026, 6:28 PM IST

میرٹھ: ہندو لیڈر پر دو مسلم نوجوانوں کو جھوٹے ”لو جہاد“ کیس میں پھنسانے کا الزام

پولیس کو شبہ ہے کہ نکول گوجر کے منصوبے کا مقصد ایسے حالات پیدا کرنا تھا جنہیں بعد میں گینگ ریپ اور ”لو جہاد“ کے کیس کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ مقصد ان نوجوانوں کو مجرمانہ مقدمات اور عوامی تنازع کی دھمکی دے کر ان سے خطیر رقم بٹورنا تھا۔ پولیس نے گوجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

June 01, 2026, 7:56 PM IST

ادیبہ ملک نے یوپی دسویں بورڈ امتحان میں میرٹھ ضلع میں ٹاپ کیا

اترپردیش کے سردھنا شہرکی رہنے والی ادیبہ ملک نے یوپی بورڈ ہائی اسکول امتحان میں ۹۵ء۶۸؍ فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع میرٹھ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی بہن شفاء نے بھی سائنس اسٹریم میں۸۲؍ فیصد نمبر لے کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ دونوں بہنوں کی اس کامیابی سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

April 29, 2026, 2:34 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK