EPAPER
اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کی جانب سے غزہ کی تباہی اور فلسطینی باشندوں کا مذاق اڑانے والی اے آئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد فرانس نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جادو بھی بن گویر کے فرانس میں داخلے پر عائد پابندی ختم نہیں کرسکتا۔
October 21, 2026, 9:47 PM IST
نیشنل لائبریری میں لانچ کئے گئے اس پلیٹ فارم کا مقصد لبنان کے مادی اور غیر مادی ورثے کا عالمی آرکائیو تیار کرنا ہے، جس کے تحت اندرون اور بیرونِ ملک مقیم لبنانی شہریوں سے اس میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ’الشرق الاوسط‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ثقافت غسان سلامہ نے کہا کہ حالیہ جنگ نے آثارِ قدیمہ کے مقامات، تاریخی بازاروں اور ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے نقصانات کا تخمینہ لاکھوں ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے جنگ کے اثرات کو ”ہماری انتہائی قریبی اور نجی تاریخ کی چوری“ قرار دیا۔
October 20, 2026, 4:25 PM IST
۱۳ جولائی کو غزہ کی وزارتِ زراعت نے زرعی شعبے کو جنگ سے پہنچنے والے مجموعی نقصانات کا تخمینہ ۳ ارب ڈالر سے زائد لگایا، جس میں ۴۹ء۱ ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان اور ۵۹ء۱ ارب ڈالر کے بالواسطہ نقصانات شامل ہیں۔ دیر البلاح کے ایک کسان کامل برکہ نے بتایا کہ پیداوار میں ۷۰ سے ۸۰ فیصد تک کی زبردست گراوٹ آئی ہے۔ انہوں نے انادولو کو بتایا، ”ایک درخت جس سے جنگ سے پہلے تقریباً ۱۰۰ کلوگرام زیتون حاصل ہوتا تھا، اب ۲۰ سے ۳۰ کلوگرام سے زیادہ نہیں دے رہا ہے۔“
October 13, 2026, 1:33 PM IST
آئی او ایم نے گزشتہ ماہ غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ ایک عمارت کے گرنے کا حوالہ دیا، جس کے نتیجے میں ۱۲ بچوں سمیت ۲۱ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ادارے نے متنبہ کیا کہ پناہ گاہوں کا موجودہ سامان شناخت شدہ ضروریات کا صرف ۱۷ فیصد حصہ ہی پورا کر پاتا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ تقریباً ۸۶۰۰ ایمرجنسی شیلٹر کٹس کو اسرائیلی حکام نے کراسنگ پوائنٹس پر روک رکھا ہے۔
October 10, 2026, 7:18 PM IST
