نوجوان امریکیوں میں فلسطینیوں کے لئے سب سے زیادہ حمایت پائی جاتی ہے۔ ۱۸ سے ۳۴ سال کی عمر کے افراد میں، ۵۳ فیصد فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ۲۳ فیصد اسرائیل کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 01, 2026, 5:04 PM IST | Washington
نوجوان امریکیوں میں فلسطینیوں کے لئے سب سے زیادہ حمایت پائی جاتی ہے۔ ۱۸ سے ۳۴ سال کی عمر کے افراد میں، ۵۳ فیصد فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ۲۳ فیصد اسرائیل کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔
فروری کے اوائل میں منعقد کئے گئے گیلپ پول کے نتائج جمعہ کے دن شائع ہوئے جن کے مطابق، امریکیوں کے درمیان فلسطین کے تئیں ہمدردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے منعقد کئے جارہے اس سروے کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اسرائیل کے مقابلے زیادہ امریکیوں کی ریکارڈ تعداد نے جاری تنازع کے میں اسرائیل کے مقابلے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سروے میں پایا گیا کہ ۴۱ فیصد امریکی فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ ۳۶ فیصد اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ تبدیلی گزشتہ سال کے مقابلے نمایاں الٹ پھیر ہے۔ ۲۰۲۵ء میں ۴۶ فیصد امریکیوں نے اسرائیل اور ۳۳ فیصد امریکیوں نے فلسطینیوں کے لئے زیادہ ہمدردی ظاہر کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: پرواز میں مسافر خاتون کا جو بائیڈن سے سامنا، غزہ پر سخت سوالات
اکثریت آزاد فلسطینی ریاست کی حامی
۲ سے ۱۶ فروری کے درمیان ۱۰۰۱ امریکی بالغوں کے درمیان فون کے ذریعے کرائے گئے گیلپ پول کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ۵۷ فیصد امریکی اسرائیل کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ ۲۸ فیصد امریکیوں نے اس خیال کی مخالفت کی جبکہ ۱۵ فیصد ابھی اس مسئلے پر کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ فلسطینی ریاست کے لئے سب سے مضبوط حمایت ڈیموکریٹس کے درمیان پائی گئی، جن میں سے ۷۱ فیصد اس کے حق میں ہیں۔ آزاد ووٹرز میں یہ شرح ۵۸ فیصد ہے، جبکہ ۳۳ فیصد ریپبلکنز آزاد فلسطین تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش تلاش کرنے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں: ٹرمپ
شدید جماعتی تقسیم
خیالات کی تشکیل میں سیاسی وابستگی کا کردار اہم ہوتا ہے۔ سروے میں شامل افراد کے سیاسی پس منظر کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ سروے میں شامل ۶۵ فیصد ڈیموکریٹس فلسطینیوں کے ساتھ جبکہ ۱۷ فیصد ڈیموکریٹس اسرائیل کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔ ریپبلکن ووٹرز اب بھی اسرائیل کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، جن میں سے ۷۰ فیصد اسرائیل اور صرف ۱۳ فیصد فلسطینیوں کے حق میں ہیں۔ تاہم، گزشتہ ایک سال کے عرصے میں اسرائیل کے لئے ریپبلکن حمایت میں ۱۰ فیصد کی کمی آئی ہے۔ آزاد ووٹرز میں قابلِ ذکر تبدیلی دیکھی گئی جن میں سے ۴۱ فیصد فلسطینیوں کی طرف اور ۳۰ فیصد اسرائیل کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں زیادہ تر آزاد ووٹرز اسرائیل کے حامی تھے لیکن اب ان کے موقف میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امدادی تنظیموں کی اسرائیلی عدالت سے فلسطین میں کام پر پابندی ختم کرنے کی اپیل
نوجوان امریکی اس تبدیلی کا سبب
اگر عمر کے لحاظ سے ان رجحانات پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ فلسطینیوں کے لئے سب سے زیادہ حمایت نوجوان امریکیوں میں پائی جاتی ہے۔ ۱۸ سے ۳۴ سال کی عمر کے ۵۳ فیصد افراد فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ ۲۳ فیصد اسرائیل کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں جو اس عمر کے گروپ میں اسرائیل کے لئے ریکارڈ کی گئی سب سے کم حمایت ہے۔ ۳۵ سے ۵۴ سال کی عمر کے سروے کنندگان میں ۴۶ فیصد فلسطینیوں اور ۲۸ فیصد اسرائیل کے ساتھ تھے۔ ۵۵ سال اور اس سے زائد عمر کے معمر امریکی اب بھی اسرائیل کے زیادہ حامی ہیں، لیکن ان کی حمایت میں بھی لچک آئی ہے۔
فلسطین کے تئیں ہمدردی کے رجحانات میں اس تبدیلی کے باوجود، اسرائیل کی مجموعی مقبولیت کی ریٹنگ اب بھی ۴۶ فیصد کے ساتھ زیادہ ہے، جبکہ فلسطین کے لئے یہ ۳۷ فیصد ہے۔