• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

mohan bhagwat

امریکی مذہبی لیڈران کا بیان:بھاگوت کےساتھ تقریب میں شرکت کیلئےانہیں گمراہ کیاگیا

نیویارک میں مقیم بین المذاہب لیڈر امام شمسی علی نے کہا کہ وہ یوگا انٹرنیشنل یو ایس اے کے منتظمین باوا جین اور دلیپ جی کمار کی دعوت پر شرکت کیلئے گئے تھے، انہیں علم نہیں تھا کہ بھاگوت اس تقریب کے مرکزی مہمان ہوں گے۔ علی نے کہا کہ ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ تقریب موہن بھاگوت کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے تو میں فوری طور پر انکار کر دیتا۔“ انہوں نے بھاگوت کے امن سے متعلق بیانات کو محض ”زبانی جمع خرچ“ قرار دیا۔

September 03, 2026, 8:21 PM IST

بھاگوت کی تقریرکے بعد۹۰؍ امریکی سیاستدانوں کا آرایس ایس سے فنڈنگ نہ لینے کا عہد

نیویارک میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی تقریرکے دو دن بعد ۹۰؍ امریکی سیاستدانوں نے آر ایس ایس سے منسلک فنڈنگ نہ لینے کا عہدکیا، دستخط کنندگان میں کیلیفورنیا کے رو کھنہ شامل ہیں، جنہوں نے۶۶۰۰؍ ڈالر واپس کر دئے۔

September 02, 2026, 5:55 PM IST

”آر ایس ایس کی جانب سے لاحق خطرات حقیقی ہیں“: برطانیہ میں موہن بھاگوت کی مخالفت

۲۰ سے زائد تنظیموں کے ذریعے برطانوی دفترِ خارجہ کو لکھے گئے ایک خط میں الزام لگایا کہ بھاگوت کا دورہ ملک میں آر ایس ایس سے وابستہ افراد کو نفرت انگیز تقاریر پھیلانے کی شہ دے گا، ہندوستانی تارکینِ وطن میں مزید تفریق پیدا کرے گا اور کمزور برادریوں کیلئے خوف اور ہراسانی کا ماحول پیدا کرے گا۔“ خط میں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی اسی طرح کی کارروائی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

September 02, 2026, 5:02 PM IST

موہن بھاگوت کا کنیڈا میں بیان: ’حملہ آور بن کر آئے لیکن اب بھی پھل پھول رہےہیں۔‘

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ باہر سے آنے والوں کو پناہ دی ہے، حتیٰ کہ انہیں بھی جو ”حملہ آور“ بن کر آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو تمام مذاہب کا احترام اور انہیں قبول کرتے ہیں، جس کی بدولت ایسے گروہ آج ہندوستان میں ”پھل پھول“ رہے ہیں۔ ہندوستان بدستور مسلمانوں، عیسائیوں، یہودیوں اور پارسیوں کا گھر ہے۔

August 31, 2026, 4:02 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK