Inquilab Logo Happiest Places to Work

namaz

الہ آباد ہائی کورٹ: نجی جگہ پر باقاعدہ نماز کی اجازت کی درخواست مسترد

الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل میں ایک نجی دعویٰ شدہ زمین پر باقاعدہ اجتماعی نماز کی اجازت اور پولیس تحفظ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے واضح کیا کہ مذہب پر عمل کا حق نجی جگہ کو مستقل عوامی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ درخواست گزار نے گفٹ ڈیڈ کی بنیاد پر ملکیت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ریاست نے زمین کو عوامی استعمال کی قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ آئینی حقوق امن عامہ، اخلاقیات اور سماجی ہم آہنگی سے مشروط ہیں، اور کسی بھی سرگرمی کے عوامی اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

May 02, 2026, 10:03 PM IST

شارک ٹینک کی جج کا اعتراف، کہا: نماز صحت کیلئے از حد مفید ہے

نمیتا تھاپر معروف فارما کمپنی ایمکیور کی ڈائریکٹر ہیں ، ان کے مطابق پنجوقتہ نماز کے کئی فوائد ہیں۔

April 04, 2026, 9:50 AM IST

الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنی ملکیت پر نماز پڑھنے والے شخص کے تحفظ کا حکم دیا

الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنی ملکیت پر نماز پڑھنے والے شخص کو ۲۴؍ گھنٹے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا، حسین خان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی، اپنے خاندان اور اپنی جائیداد کی حفاظت کی استدعا کی تھی۔

March 12, 2026, 3:36 PM IST

’ٹرک پر نماز‘ کی گمراہ کن خبر نشر کرنے پر زی نیوز پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ

این بی ڈی ایس اے نے مشاہدہ کیا کہ براڈکاسٹر خود تسلیم کرچکا ہے کہ مواد سوشل میڈیا سے لیا گیا تھا اور نشریات سے قبل اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ اتھارٹی نے فیصلہ سنایا کہ غیر تصدیق شدہ مواد نشر کرنا سنگین کوتاہی ہے اور ایسا کرنا ضابطہ اخلاق کے تحت ”درستگی“ کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔

February 18, 2026, 7:52 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK