• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

new delhi

بھائی واپس آؤ: مداحوں کی سلمان خان سے اپیل

سلمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے مداح گزشتہ ۵؍ یا ۶؍ فلموں میں ان کی توانائی اور دلچسپی کی کمی محسوس کررہے ہیں اور انہیں ان کے پرانے انداز میں پردۂ سیمیں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اداکار نے ’بھائی واپس آؤ‘ کے اس پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔ ان کی نئی فلم ’ماتربھومی‘ کے ٹریلر سے بھی مداحوں کو واپسی کی امید بندھی ہے، تاہم کچھ ناظرین نے ابھی حتمی فیصلہ اگلی فلم تک مؤخر کردیا ہے۔

November 21, 2026, 8:04 PM IST

ایونجرز اور ڈون سے ٹکرانے کو تیار، شاہ رخ کی فلم سے نہیں: سلمان خان

سلمان خان نے اپنی فلم ’ماتربھومی‘ کی ریلیز تاریخ طے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ سے باکس آفس پر مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔ اداکار ہالی ووڈ کی بڑی فلموں ’ایونجرز: ڈومس ڈے‘ اور ’ڈون: پارٹ تھری‘ سے ٹکرانے کے لیے تیار ہیں، لیکن شاہ رخ خان سے مقابلے سے گریز کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ سے بھی تصادم سے بچنے کی بات کہی۔

November 21, 2026, 7:21 PM IST

آئی سی جے کے روہنگیا فیصلے پر ہندوستان کا ردعمل

بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کے بعد ہندوستان نے اپنا پہلا با ضابطہ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کی حمایت دہرائی ہے۔ تاہم، جینوسائیڈ کنونشن کے دستخط کنندہ ہونے اور ملک میں جاری سپریم کورٹ کے مقدمات کے تناظر میں یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ آیا یہ عالمی فیصلہ نئی دہلی پر بھی قانونی طور پر لاگو ہوتا ہے یا نہیں۔

November 21, 2026, 6:26 PM IST

جلگاؤں کے بھوشن ٹھاکرے ’کے بی سی ۱۸‘ کے پہلے کروڑ پتی

امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ۱۸؍ویں سیزن میں مہاراشٹر کے ۲۸؍ سالہ بھوشن ٹھاکرے نے ایک کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کرلیا۔ کبھی محض ۲۴؍ روپے لے کر ممبئی پہنچنے والے بھوشن اب ۷؍کروڑ روپے کے سوال کا سامنا کررہے ہیں؛ ان کی کامیابی کے پیچھے والدین کی قربانیاں اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کی کہانی بھی ہے۔

November 21, 2026, 3:50 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK