EPAPER
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں روایتی موٹے اناج یعنی شری انّ (ملیٹس) کی کاشت کو دوبارہ فروغ مل رہا ہے۔ مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں روایتی موٹے اناج یعنی شری انّ کی کاشت کو دوبارہ فروغ مل رہا ہے۔
October 25, 2026, 4:24 PM IST
ناگالینڈ میں گرجا گھروں کی ایک کونسل نے دلیل دی کہ ہندوستان کا آئینی ڈھانچہ آزادی، مساوات، کثرت پسندی اور ضمیر کی آزادی پر قائم ہے۔ کونسل نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کو یکسانیت کے مترادف نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ کسی شہری کی ملک سے محبت کو صرف کسی مقرر کردہ حب الوطنی کے اظہار میں شرکت کے ذریعے نہیں ناپا جا سکتا۔ کونسل نے زور دیا کہ عقائد، ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا بھارت کا تنوع ملک کی ایک بنیادی پہچان ہے۔
August 14, 2026, 8:10 PM IST
جاپان نے گرتی ہوئی شرحِ پیدائش اور معمر ہوتی آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مزدوروں کی شدید قلت سے نمٹنے کیلئے ۲۰۱۹ء میں اسپیسیفائڈ اسکلڈ ورکر (ایس ایس ڈبلیو) رہائشی حیثیت متعارف کرائی تھی۔ یہ پروگرام ضروری زبان اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کو نرسنگ کیئر، مینوفیکچرنگ، زراعت اور فوڈ پروڈکشن جیسے شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
August 05, 2026, 8:58 PM IST
۲۰۱۱ء کی مردم شماری کے مطابق، میزورم میں شرح خواندگی ۳ء۹۱ فیصد تھی اس لحاظ سے وہ ملک کی تیسری سب سے زیادہ خواندہ ریاست تھی۔ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت کے"نیو انڈیا خواندگی پروگرام" کے بعد ریاست میں شرح خواندگی ۹۵ فیصد کے نشان کو عبور کر گئی۔
May 21, 2025, 5:12 PM IST
