EPAPER
لانسیٹ کمیشن کی رپورٹ میں موٹاپے کو سب سے بڑے بوجھ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مؤثر اقدامات کے ذریعے اندازاً ۱ء۲۳ ارب DALYs کے ممکنہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ دیگر خطرات میں اینٹی مائیکروبیل مزاحمت، خراب دماغی صحت، ہائی بلڈ پریشر، بچپن کی غذائی قلت، تمباکو نوشی، غیر صحت مند بڑھاپا، آمدنی کی عدم مساوات اور کم تعلیمی قابلیت شامل ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی، وبائیں، روایتی و جوہری تنازعات اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بدنیتی پر مبنی استعمال بھی ان خطرات میں شامل ہیں۔
October 13, 2026, 5:43 PM IST
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گندم، سیب اور گاجر میں ۱۹۶۰ء کی دہائی کے مقابلے اب غذائیت نصف رہ گئی ہے۔ تحقیق میں اس کمی کی وجہ مٹی کے گرتے ہوئے معیار کو قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق میں پایا گیا کہ ۶۰ سال پہلے کے برابر پوٹاشیم، میگنیشیم یا تانبے جیسے معدنیات حاصل کرنے کیلئے آج کے لوگوں کو دوگنے پھل اور سبزیاں کھانے کی ضرورت ہوگی۔ اناج، روٹی، گاجر، سیب اور مٹر سمیت غذائی اجناس نے کئی اہم غذائی اجزاء کا ۲۰ سے ۵۰ فیصد تک حصہ کھو دیا ہے۔
October 08, 2026, 7:12 PM IST
اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے کا کہنا ہے کہ بچوں، نوعمروں کے موٹاپے میں ۱۹۹۰ء سےچار گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس سے سترہ کروڑ افراد متاثر ہیں،۵؍ سے ۱۹؍ سال کی عمر کے بچوں میں موٹاپے کی شرح۲؍ فیصد سے بڑھ کر۸؍ فیصد ہو گئی۔
October 07, 2026, 7:59 PM IST
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ سوڈا پینا، معدے کے کینسر کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھا دیتا ہے، تاہم یہ براہِ راست وجہ نہیں بلکہ ایک ربط ظاہر کرتی ہے۔
August 23, 2026, 3:01 PM IST
