• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھی یا تیل، کیا چیز کھانا بہتر ہے؟

Updated: September 10, 2025, 10:05 PM IST | New Delhi

ایک سوال اکثر لوگوں کے ذہنوں میں رہتا ہے کہ کھانا پکانے کے لیے گھی بہتر ہے یا تیل؟ آئیے جانتے ہیں اس پر ڈاکٹر کا کیا کہنا ہے۔

Ghee And Oil.photo:INN
گھی اور تیل۔ تصویر: آئی این این

ہماری کھانے کی عادات کا ہماری صحت پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔ ایسے میں جب ہم گھر کا بنا ہوا صحت بخش کھانا کھانے کی بات کرتے ہیں تو کچھ باتوں کو بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ دراصل، کھانا پکانے کے دوران آپ کون سی چیزیں استعمال کر رہے ہیں اس سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔ اس سے متعلق ایک سوال اکثر لوگوں کے ذہنوں میں رہتا ہے کہ کھانا پکانے کے لیے گھی بہتر ہے یا تیل؟ زیادہ تر ہندوستانی گھروں میں دیسی گھی یا ریفائنڈ یا سرسوں کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔ صحت کے لیے ان میں سے کون سا بہتر ہے اس بارے میں ابہام عام ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں کینسر کے ماہر ڈاکٹر ترنگ کرشنا نے بتایا ہے کہ گھی بہتر انتخاب ہے یا تیل۔ آئیے جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:کچھ آسان اقدامات سے تیز اور نرم روٹیاں بنائی جاسکتی ہیں

گھی یا تیل، دونوں میں بہتر کون سا ہے؟
 ڈاکٹر ترنگ کرشنا کہتے ہیں کہ گھی اور تیل میں سے دیسی گھی کئی لحاظ سے بہتر ہے۔ روزانہ کھانا پکانے کے لیے اس سے بہتر کوئی متبادل نہیں ہے  تاہم  ضرورت سے زیادہ کوئی بھی چیز آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے روزانہ اپنی خوراک میں ایک سے دو چمچ گھی شامل کریں۔ اس سے آپ کا مدافعتی نظام کبھی کمزور نہیں ہوگا۔
 دیسی گھی ہندوستانی کھانا پکانے کے لیے بہترین ہے۔
ماہرین کے مطابق دیسی گھی ہندوستانی کھانا پکانے کے لیے بہترین ہے۔ دراصل دیسی گھی کا اسموکنگ پوائنٹ بہت زیادہ ہوتا ہے یعنی تیز آگ پر بھی اس کے غذائی اجزاء برقرار رہتے ہیں۔ دوسری جانب جب تیل کو بار بار گرم کیا جاتا ہے تو اس میں نقصان دہ عناصر بننے لگتے ہیں جس سے دل سے متعلق امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دیسی گھی کسی چیز کو بھوننے یا تیز آنچ پر پکانے کے لیے بہترین ہے۔
دیسی گھی کے استعمال کے فوائد
ماہرین صحت کے مطابق دیسی گھی وٹامن اے، ڈی، ای اور کے کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ وٹامنز آپ کی قوت مدافعت، ہڈیوں اور جلد کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گھی میں صحت بخش چکنائی بھی موجود ہوتی ہے جو کہ ہاضمے کو درست رکھتی ہے اور جسم کو بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔  
گھی کے علاوہ کیا استعمال کریں؟
دیسی گھی کئی طرح سے فائدہ مند ہے لیکن اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ روزانہ ضرورت سے زیادہ گھی کھانا موٹاپے اور کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر ترنگ کہتے ہیں کہ سرسوں کا تیل یا ناریل کا تیل استعمال کرنا گھی کے علاوہ ایک اچھامتبادل  ہے۔ لیکن اپنے کچن سے ریفائنڈ تیل کو مکمل طور پر نکال دیں، یہ آپ کی صحت کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK