EPAPER
اگر آپ پیک شدہ خوراک یا مشروبات کے معروف برانڈز استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے اہم ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے ۲۰۲۶ء میں ۲۰؍سے زائد فوڈ کمپنیوں اور برانڈز کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن لیبلنگ اور صحت سے متعلق غیر مصدقہ دعوؤں پر کارروائی کی ہے۔
July 30, 2026, 5:19 PM IST
شمالی بحرِ اوقیانوس میں واقع فیرو جزائر میں سالانہ روایتی شکار ’’گرائنڈ‘‘ کے دوران ۷۰۰؍ سے زائد پائلٹ وہیل اور ڈولفنوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ خون سے سرخ سمندر اور ساحل پر پڑی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ناقدین اس روایت کو ظالمانہ اور فرسودہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ مقامی حکام اسے ثقافتی ورثے اور خوراک کے اہم ذریعہ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
June 04, 2026, 6:10 PM IST
جے پور کے عنبر (آمیر) قلعہ کے ہاتھی ’’چنچل‘‘ کی موت نے سیاحتی سرگرمیوں میں قیدی ہاتھیوں کے استعمال پر شدید بحث چھیڑ دی ہے۔ پیٹا انڈیا اور وائلڈ لائف ایس او ایس نے ہاتھی سواری کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مقامی حکام اور ہاتھی گاؤں کمیٹی نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیاحتی صنعت میں ہاتھیوں کے ساتھ بدسلوکی، جبری تربیت اور غیر فطری حالات سنگین صحت مسائل کا سبب بنتے ہیں۔
April 13, 2026, 4:14 PM IST
فریمانٹ میں واقع ہند نژاد جیولری اسٹور ’کمار جیولرز‘ میں کوئی ڈکیتی کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نقاب پوش چوروں کا گروہ محض ۷۰ سیکنڈز کے اندر تقریباً ۱۷؍ لاکھ ڈالر (تقریباً ۱۵ کروڑ ۷۴ ہزار روپے) کی مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا۔
March 14, 2026, 8:19 PM IST
