Inquilab Logo Happiest Places to Work

qari nama

قاری نامہ: نیٹ پیپر نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، کیا یہ مناسب ہے؟

ہمارے یہاں طبی تعلیم کیلئے داخلہ امتحان ’نیٹ‘ گزشتہ کئی سال سے موضوع بحث اور تنازع کا شکار ہے۔ کہاجاتا ہے کہ اس کے امتحان کے طریقہ کار میں بہت ساری خامیاں ہیں جو امیروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں دہلی میں جنتر منتر پر ایک تاریخ ساز احتجاج بھی ہوا۔ ملک کا ایک طبقہ اب اس امتحان کو پوری طرح سے منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ گزشتہ دنوں تمل ناڈو اسمبلی میں اس تعلق سے باقاعدہ ایک قرار داد بھی منظور کرلی گئی ہے، ذیل میں ہم نے یہی جاننے کی کوشش کی ہے کہ طلبہ کیلئے کیا بہتر ہوگا؟

August 24, 2026, 1:48 PM IST

قاری نامہ: ایف ڈی اے کی کارروائیوں کو آپ کس طرح سے دیکھتے ہیں؟

ایف ڈی اے کی کارروائیاں ان دنوںخوب سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ اس کی وجہ اس شعبے کے سربراہ تکارام منڈے ہیں۔ یہ ایک ایسے سخت گیر آئی اے ایس افسر ہیں جن کا گزشتہ ۲۰؍ برسوں میں ۲۵؍ مرتبہ تبادلہ ہوچکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق محض دو ماہ میں ایک ہزار سے زائد ہوٹلوں میں چھاپے مارچکےہیں اور ۵۰؍ سے زائد ریستوراں کے فوڈ لائسنس رد بھی کرچکے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کی پزیرائی ہورہی ہے اور تنقید بھی۔ پزیرائی اسلئے کہ ہوٹلوں میں کھانوں کا معیار بہتر ہورہا ہے جبکہ تنقیداسلئے کہ اس سے بدعنوانی بھی فروغ پانے کا خدشہ ہے۔

August 03, 2026, 9:21 PM IST

قاری نامہ: ’’نتیش کے بعد جے ڈی یو کا مستقبل، اتحاد میں اس کی حیثیت کیا ہوگی؟‘‘

بہار میں ایک دور کے سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ ۱۹۸۹ء تک وہاں پر کانگریس کا دبدبہ تھا۔ اس کے بعد جنتادل کا دور آیا تو لالو پرساد یادو اور نتیش کمار نے تین دہائیوں تک ریاست میں کسی اور کی دال نہیں گلنے دی ... لیکن ستم ظریفی دیکھئے کہ نتیش کمار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی قسم کھانے والے سمراٹ چودھری، نتیش کمار ہی کے’ آشیرواد‘ سے بہار کے وزیراعلیٰ بن گئے۔ ایسے میں یہ ایک اہم سوال بن کر ابھرتا ہے کہ نتیش کمار کے بہار سے رخصت ہونے کے بعد جے ڈی یو کا اب کیا ہوگا؟ اور خود نتیش کمار کا سیاسی کریئر کس رخ پر جائے گا؟

April 19, 2026, 6:08 PM IST

قاری نامہ: غازی آباد میں جو کچھ ہوا، والدین، سرپرست اور سماج کی ذمہ داریاں؟

گزشتہ دنوں غازی آبادی میں تین بہنوں نے ایک ساتھ خود کشی کر لی۔اس خود کشی کی کئی وجوہات بتائی جاتی ہیں۔ اول یہ کہ تینوں کو ’ویڈیو گیم‘ کی لت تھی اور انہیں ایک ٹاسک کے طور پر خود کشی کیلئے اُکسایا گیا تھا۔ دوسری وجہ یہ کہ کورین کلچر کے ویڈیوز دیکھ کر وہ اس قدر متاثر تھیں کہ اس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتی تھیں اور تیسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ والدین نے ان کے موبائل بند کروادیئے تھے جسے وہ برداشت نہیں کرپائیں۔ ہم نے اپنے قارئین سے اسی مسئلے کا حل جاننے کی کوشش کی ہے۔

February 08, 2026, 12:33 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK