• Mon, 16 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

queensland

آسٹریلیا: دو مرجانی چٹانیں گریٹ بیریئر ریف اپنے محافظ جان بسٹ سے موسوم

جان بسٹ نے ۱۹۶۰ء کی دہائی میں گریٹ بیریئر ریف کو کان کنی اور تیل کی تلاش کے منصوبوں سے بچانے کے لیے غیر معمولی مہم چلائی تھی۔ انہوں نے ۴؍ ہزار سے زائد خطوط لکھے، وزرائے اعظم تک رسائی حاصل کی اور سائنس داںوں و ماحولیاتی کارکنوں کو اپنے ساتھ ملایا۔ اب آسٹریلیا کے شمالی کوئنزلینڈ کے ساحل پر موجود دو بے نام مرجانی چٹانوں کو ان سے موسوم کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

November 07, 2026, 4:46 PM IST

آسٹریلیا: مسجد میں نمازیوں کو اے کے ۴۷؍ سے حملے کی دھمکی، شدید مذمت

کوئنز لینڈ کی مسجد تقویٰ میں نمازیوں کو مبینہ طور پر اے کے ۴۷؍ سے گولی مارنے کی دھمکی دینے کے واقعے نے آسٹریلیا بھر میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک شخص بالڈ ہلز مسجد (مسجد تقویٰ) میں داخل ہوا اور نمازیوں کو دھمکاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی گاڑی میں اسلحہ موجود ہے۔ بعد ازاں پولیس نے ۳۳؍ سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر عوامی خوف پھیلانے اور عبادت گاہ میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔

May 11, 2026, 9:34 PM IST

کوئنز لینڈ میں نفرت انگیز تقریر قانون پر تنازع، مظاہرین آئینی چیلنج کیلئے تیار

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں نئے نفرت انگیز تقریر کے قانون کے خلاف فلسطینی حامی مظاہرین نے آئینی چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جسٹس فار فلسطین میگن جِن کے مطابق حالیہ گرفتاریوں کے باوجود مظاہرین نے قانونی حدود میں رہ کر احتجاج کیا۔ اس معاملے نے آزادیٔ اظہار اور نفرت انگیز تقریر کے درمیان توازن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

April 20, 2026, 5:13 PM IST

آسٹریلیا: کوئنز لینڈ میں فلسطینی حامی نعروں پر پابندی کے خلاف احتجاج میں شدت

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ میں فلسطینی حامی نعروں پر پابندی کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی ہے، لیبر پارٹی اور مسلم گروپ کا کہنا ہے کہ دریائے اردن سے بحیرہ روم تک کے نعرے پر پابندی شہری آزادی اور آزادی اظہار کے لیے خطرہ ہے۔

March 06, 2026, 10:40 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK