• Wed, 14 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

rahul gandhi

راہل گاندھی کی قیادت میں ’انڈیا‘ کا تاریخی مارچ، اجتماعی پٹیشن

گیانیش کمار کے استعفیٰ اور ایس آئی آر کی منسوخی کیلئےاب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ بارہ کھمبا روڈ سے سپریم کورٹ تک عوام کا جم غفیر اپوزیشن اتحاد  کے تمام لیڈر شریک ہوئے۔ پٹیشن میں  ایس آئی آر سے متعلق ہر فائل کو عام کرنے اور ان کی عدالتی جانچ کی مانگ کی گئی۔ راہل نے گیانیش کی رابطہ کی کوشش کا انکشاف کیا، ’’وعدہ معاف گواہ ‘‘ بننے کی پیشکش دہرائی۔

October 13, 2026, 8:58 AM IST

کانگریس نے اب سڑکوں پر اُترنا اور عوام کیلئے حکومت سے لڑنا سیکھ لیا ہے

کانگریس کی اس جدوجہد کے اثرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ایک طرف جہاں کانگریس کے لیڈران متحد اور پُرجوش ہو رہے ہیں، وہیں ان کے لیڈران کے تئیں عوام کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔ وہ راہل ، پرینکا اور دیگر لیڈروں کو ایک ہیرو کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اپنے مسائل کے ساتھ ان کے پاس پہنچ رہے ہیں۔ ملک میں انتخابی نظام درست ہوجائے تو یقیناً اس کے اثرات انتخابی نتائج پر بھی پڑیں گے۔

October 12, 2026, 4:07 PM IST

اپوزیشن کےسپریم کورٹ مارچ سے قبل راہل گاندھی کا دعویٰ، گیانیش کمار رابطے میں ہیں

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ان کے رابطے میں ہیں۔ انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف انڈیا بلاک کے سپریم کورٹ مارچ سے قبل انہوں نے گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ادھر مارچ کے پیش نظر وسطی دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور ۶؍ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی و خارجی دروازے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

October 12, 2026, 3:16 PM IST

ہندوستان: اسٹارلنک کی منظوری میں تاخیر پرمسک کا سوال: کیا امبانی اصل سربراہ ہیں؟

اسٹارلنک کو ہندوستان میں خدمات شروع کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایلون مسک نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا امبانی ملک کے اصل سربراہ ہیں؟ مسک نے بعض بااثر سرمایہ داروں پر اسٹارلنک کی لانچ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا، جبکہ مرکزی حکومت نے سیٹیلائٹ مواصلاتی خدمات کے لیے اپنے ضابطہ جاتی نظام کو منصفانہ اور امتیازی سلوک سے پاک قرار دیا ہے۔

October 09, 2026, 10:57 AM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK