EPAPER
افغانستان کے اسٹار اسپن گیند باز راشد خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ زمبابوے کے خلاف سہ فریقی سیریز کے مقابلے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے راشد خان کی ریٹنگ ۷۱۴؍ سے بڑھ کر۷۴۲؍ ہوگئی ہے۔
October 21, 2026, 9:04 PM IST
کپتان رحمت شاہ (ناٹ آؤٹ ۱۴۳؍رن) کی شاندار سنچری کی بدولت افغانستان نے ہفتہ کو آئرلینڈ کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دے کر ۵؍ میچوں کی سیریز ۰۔۴؍ سے جیت لی۔ ۲۹۹؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان نے اپنے دونوں اوپنرز جلد گنوا دیے، جس کے بعد رحمت نے صدیق اللہ اٹل (۹۸؍رن) کے ساتھ ۲۰۱؍ رنز کی شراکت داری کرکے مہمان ٹیم کو ۶؍وکٹوں سے جیت دلا دی۔
August 16, 2026, 5:25 PM IST
صدیق اللہ اٹل (۱۴۳؍رن) اور ابراہیم جدران (۱۰۷؍رن) کی سنچریوں کی بدولت افغانستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو ۴۲؍ رنز سے شکست دے دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۳؍ کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔
August 13, 2026, 7:27 PM IST
اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے ساتھ افغانستان نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ یہ ورلڈ کپ میں اس کی مسلسل چوتھی شرکت ہوگی۔
August 11, 2026, 4:35 PM IST
