• Thu, 30 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغانستان نے ٹی۲۰؍ میں زمبابوے کو۵۳؍ رن سے شکست دی

Updated: October 30, 2025, 5:03 PM IST | Bulawayo

ابراہیم زدران (۵۲؍رن)، عظمت اللہ عمرزئی (۲۷؍ رنز اور ۳؍ وکٹ) اور مجیب الرحمن (۴؍ وکٹیں) کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں زمبابوے کو۵۳؍ رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔

Afghan Players.Photo:INN
افغان کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ابراہیم زدران (۵۲؍رن)، عظمت اللہ عمرزئی (۲۷؍ رنز اور ۳؍ وکٹ) اور مجیب الرحمن (۴؍ وکٹیں) کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں زمبابوے کو۵۳؍ رن سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔۱۸۱؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم عظمت اللہ عمرزئی اور مجیب الرحمن کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ۱۲۷؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور افغانستان نے وائٹ بال سیریز میں کامیاب آغاز کیا۔ زمبابوے کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، جب مجیب نے صرف دوسرے اوور میں لگاتار گیندوں پر ۲؍ وکٹ حاصل کر لیں، جن میں تجربہ کار برینڈن ٹیلر کی وکٹ بھی شامل تھی۔ اس کے بعد عمرزئی نے میزبان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور اگلے ہی اوور میں دو مزید وکٹ لے کر زمبابوے کا اسکور ۲۵؍ رنز پر ۴؍ وکٹ کر دیا۔ عمرزئی نے اپنے اگلے اسپیل میں اوپنر برائن بینیٹ (۱۵؍ گیندوں پر ۲۴؍ رنز) کو بھی آؤٹ کر کے اپنی تیسرا وکٹ حاصل کیا۔نچلی صف میں بلے بازی کرتے ہوئے بریڈ ایوانز نے ۲۴؍ رنز بنائے جبکہ ٹینوٹنڈا ماپوسا نے ۱۵؍ گیندوں پر۳۲؍ رنز کی دلکش اننگز کھیلی  تاہم بعد میں مجیب الرحمن اور عبداللہ احمدزئی نے باقی کھلاڑیوں کو بھی جلد پویلین لوٹا دیا اور پوری ٹیم ۱ء۱۶؍ اوور میں ۱۲۷؍ رنز پر سمٹ گئی۔ افغانستان نے یہ میچ۵۳؍ رنز سے جیت لیا۔ عظمت اللہ عمرزئی کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ  قرار دیا گیا۔

اس سے قبل بدھ کی شب کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے سلامی بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے ۷۶؍ رنز کی شراکت قائم کی۔ ۸؍ویں اوور میں گرباز۲۵؍ گیندوں پر ۳۹؍ رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد صادق اللہ  (۲۵؍رن) کو بلیسنگ مزرابانی نے پویلین بھیجا۔ بارہویں اوور میں سکندر رضا نے ابراہیم زدران اور درویش رسولی (صفر) کو لگاتار آؤٹ کر کے افغانستان کو مشکلات میں ڈال دیا۔ ابراہیم زدران نے۳۳؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۵۲؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ کو شکست دے کرجنوبی افریقہ خواتین کے ایک روزہ عالمی کپ کے فائنل میں

محمد نبی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے ۲۱؍ گیندوں پر۲۷؍ رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ آخر میں شہیداللہ نے۱۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۲۲؍رنز اور کپتان راشد خان نے پانچ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۸؍ رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ۲۰؍ اوورز میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۰؍رن  تک پہنچا دیا۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے ۳؍ اور بلیسنگ مزاربانی نے دو وکٹ حاصل کئے۔ بریڈ ایونز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK