EPAPER
ماہرِ معاشیات اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ دیوکی جین نے ۹۳؍ برس کی عمر میں نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترنگا مارچ میں شرکت کی اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی حمایت کی۔ نرمدا بچاؤ آندولن اور حقِ معلومات کی تحریک سے وابستہ رہنے والی دیوکی جین نے نوجوانوں کی آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کو سراہتے ہوئے اپنے ماضی کے احتجاجی تجربات یاد کیے۔
October 17, 2026, 7:06 PM IST
الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا کہ آر ٹی آئی ( معلومات کا حق) ایکٹ، ۲۰۰۵ ءکے تحت سی سی ٹی وی فوٹیج براہِ راست درخواست گزار کو فراہم نہیں کی جا سکتی، کیونکہ یہ قانون کے تحت مستثنیٰ ہے، تاہم عدالت نے یہ واضح کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عدالت یا متعلقہ کمیشن میں شکایت درج کرائے تو وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ رکھنے اور پیش کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
September 04, 2026, 7:00 PM IST
اناہزارے نے مہاراشٹر آرٹی آئی قوانین کی ترامیم واپس نہ لینے پر ۵؍ جولائی سے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے،انھوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ ترامیم وہ شفافیت کے قانون کو کمزور کرنے والی ہیں۔
June 23, 2026, 3:56 PM IST
ٹریبونل کے حکم کو عدالت نے یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ ’’ آر ٹی آئی قانون پرائیویٹ ٹرسٹ پر عائد نہیں ہوتا۔‘‘
March 20, 2026, 12:28 PM IST
