EPAPER
فیس بُک، ایکس اور انسٹا گرام پر بھی اپنی پریشانی لکھ کر مدد لی جاسکتی ہے۔ ریلوے پولیس کانئے سال کی آمد پر مزید چوکسی برتنے کا دعویٰ۔
December 26, 2025, 10:40 AM IST
برطانیہ کی پولیس نے ایک جدید ’’بلیو لائٹ حجاب‘‘ متعارف کروایا ہے، جو مسلم خاتون پولیس اہلکاروں کیلئے حفاظتی اور عملی دونوں ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ مقناطیسی فوری ریلیز سسٹم کے ساتھ یہ حجاب تصادم اور خطرناک حالتوں میں نیچے والا حصہ الگ کر دیتا ہے، جس سے گلا گھونٹنے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ اس ڈیزائن کو لیسٹر شائر پولیس اور ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کی مشترکہ کوشش سے تیار کیا گیا ہے، اور اسے دیگر فورسیز، ہنگامی خدمات اور نیشنل ہیل سروس میں بھی مقبولیت مل رہی ہے۔ اس سے پولیس فورس میں مذہبی شمولیت اور خواتین کی شمولیت کو فروغ ملنے کی توقع ہے جبکہ ناقدین بعض ثقافتی اور سیکولر خدشات بھی ظاہر کرتے ہیں۔
December 24, 2025, 9:28 PM IST
برطانیہ میں ۱۶؍ سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کے امکان پر بحث تیز ہو گئی ہے، خاص طور پر آسٹریلیا میں نافذ قانون کے بعد۔ اگرچہ برطانوی وزیر اعظم اس وقت مکمل پابندی کے حامی نہیں، تاہم حکومت پالیسی کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے۔ اسی طرح سوئزرلینڈ میں بھی بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کیلئے ممکنہ پابندی پر غور کیا جا رہا ہے۔
December 22, 2025, 8:21 PM IST
مرکزی وزیرریل اشونی ویشنو کےذریعے پارلیمنٹ میںدیئے گئے جوابات سےممبئی میں ریلوے نے صحافیوں کو آگاہ کرایا۔ ۲۳۸؍ خود کار دروازے والی نئی لوکل ٹرینیںلانے کا پھر حوالہ دیا۔ ۱۲۰؍ میل، ایکسپریس اور ۳۲۰۰؍ لوکل سروسیز کے ساتھ باندرہ، ممبئی سینٹرل، جوگیشوری، دادر، وسئی ، پنویل اور کلیان میںجاری کاموں کی تفصیلات بھی بتائیں
December 19, 2025, 8:45 AM IST
