Inquilab Logo Happiest Places to Work

sharjeel imam

ضمانت کا نہ ملنا اور سماعت تک نہ ہونا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

ارنب گوسوامی کو ضمانت دینے کیلئے سپریم کورٹ چھٹی کے دن کھلتی ہے۔ کسانوں کو روندنے کے ملزم سابق مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کو ضمانت مل جاتی ہے۔ آبروریزی اور قتل کے سزا یافتہ مجرم رام رحیم کو پرول پر پرول مل رہی ہے، لیکن گلفشاں فاطمہ، خالد سیفی، شرجیل امام اور عمر خالد جیل میں رہنے پرمجبورہیں۔ کیا یہی انصاف ہے؟

April 27, 2025, 12:18 PM IST

وہاٹس ایپ گروپ کا حصہ ہونا مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں: عمر خالد

سماجی کارکن عمر خالد نے آج دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ ’’محض وہاٹس ایپ گروپ کا حصہ ہونا مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہونے کا اشارہ نہیں ہے۔‘‘ یاد رہے کہ عمرخالد دہلی فسادات کےکیس میںگزشتہ ۴؍ برسوں سے جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

February 21, 2025, 3:01 PM IST

دہلی ہائی کورٹ میں ’’دہلی۲۰۲۰ء‘‘ کی ریلیز پر پابندی والی شرجیل امام کی عرضی خارج

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فساد ات پر بنی فلم ’دہلی۲۰۲۰ء‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والی شرجیل امام سمیت ۴؍ عرضیوں کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ عرضی فی الحال قبل از وقت ہے کیونکہ اس فلم کو ابھی سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ ملنا باقی ہے۔

February 02, 2025, 7:02 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کی عرضی پر سی بی ایف سی اور مرکز سے جواب طلب کیا

دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو شرجیل امام کی نئی دہلی فسادات کے تعلق سے بنائی گئی فلم ’’۲۰۲۰ء دہلی‘‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کی عرضی پر مرکز اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سے جواب طلب کیا ہے۔عدالت نے دہلی پولیس اور ’’۲۰۲۰ء دہلی‘‘ کے فلمسازوں کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ مبینہ طور پریہ فلم شرجیل امام پر بنائی گئی ہے جس کا مقصد انہیں ’’دہشت گرد‘‘ اور ’’غدار‘‘ قرار دینا ہے۔

January 31, 2025, 3:56 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK