Inquilab Logo

sion

سپریم کورٹ: وی وی پیٹ کے ذریعے ووٹوں کی صد فیصد توثیق کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعہ کو ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا جن میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے ذریعے ووٹوں کی صد فیصد توثیق کی درخواست کی گئی تھی۔ تاہم، عدالت نے کچھ رہنما اصول بھی وضع کئے ہیں جن کی رو سےامیدوار کی شکایت پر توثیق کی جا سکتی ہے۔ گڑ بڑنہ ہونے کی صورت میں یہ اخراجات شکایت کنندہ کو برداشت کرنے ہوں گے۔

April 26, 2024, 6:06 PM IST

محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالہ رہرٹ کا امریکہ کی غزہ کیلئے پالیسی کے خلاف استعفیٰ

مشرقی وسطیٰ اور مشرقی افریقہ کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالہ رہرٹ نے غزہ کیلئے امریکہ کی پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’۱۸؍ سال محکمہ کو اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کی غزہ کیلئے پالیسی کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔‘‘

April 26, 2024, 5:38 PM IST

اسرائیلی فوجیوں نے لاشوں کے اعضاء چوری کئے تھے، متاثرین کو زندہ دفنایا تھا

خان یونس کے ناصر اسپتال کے طبی معاونین اور ریسکیو ٹیم کےمطابق اجتماعی قبروں سے دریافت شدہ لاشوں کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد لاشوں کے اعضاء چوری کئے تھے جبکہ متعدد متاثرین کو زندہ دفنا دیا تھا۔ خیال رہے کہ اسپتال میں ۳؍ اجتماعی قبروں سے ۳۹۲؍ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

April 26, 2024, 5:05 PM IST

کرناٹک میں مسلم ریزرویشن پرسیاست، بی جے پی کی جانب سے انتخابی موضوع بنانےکی کوشش

قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات بھی حرکت میں آیا، مسلمانوں کو پسماندہ ذات کے طور پر درجہ بندی کرنے کے ریاستی حکومت کے اقدام پر تنقید کی، چیف سیکریٹری کو طلب کرنے کااعلان۔

April 26, 2024, 3:25 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK