• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

south america

کوکین نے کولمبیا کی سب سے بڑی برآمدی صنعت کے طور پر تیل کو پیچھے چھوڑ دیا

کولمبیا میں غیر قانونی کوکین کی تجارت نے پہلی مرتبہ خام تیل کی برآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا برآمدی شعبہ بن گیا۔ میڈیلین کی ای اے ایف آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ۲۰۲۴ءمیں کولمبیا کی غیر قانونی کوکین برآمدات کی مالیت تقریباً ۵ء۱۶؍ ارب ڈالرس رہی جبکہ اسی عرصے میں پیٹرولیم صنعت نے تقریباً ۱۵؍ ارب ڈالر کمائے۔

September 01, 2026, 3:50 PM IST

کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، CONMEBOL نے کوپا کے دو میچ ملتوی کر دیے

کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد جنوبی امریکی فٹبال کی گورننگ باڈی CONMEBOL نے ملک میں ہونے والے دو بین الاقوامی کلب مقابلے ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا۔

August 11, 2026, 5:24 PM IST

برازیل: سلنڈر کے ساتھ ڈگری وصول کی، نوجوان کا نم آنکھوں سے والد کو خراج

برازیل میں نومبر ۲۰۲۴ء میں پیش آنے والا ایک جذباتی واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ پروڈکشن انجینئرنگ کے طالب علم لورینزو مونفارڈینی نے اپنی گریجویشن تقریب میں اسٹیج پر گیس سلنڈر اٹھا کر اپنے والد کی برسوں کی محنت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کے والد تقریباً ۲۶؍ برس تک گیس سلنڈر گھروں تک پہنچانے کا کام کرتے رہے اور اسی محنت کی کمائی سے اپنے بیٹے کی تعلیم مکمل کروائی۔ سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو والدین کی بے لوث محبت، محنت کی عظمت اور اولاد کی شکر گزاری کی ایک نادر مثال قرار دے رہے ہیں۔

August 07, 2026, 5:16 PM IST

وینزویلا زلزلہ: ریڈ کراس نے صاف پانی، ذہنی صحت کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا

بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) نے وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے ایک ماہ بعد کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات، صاف پانی اور ذہنی صحت سے متعلق خدمات اب بھی سب سے اہم ضرورت ہیں۔ تنظیم کے مطابق ہزاروں خاندان اب بھی بوتل بند پانی پر انحصار کر رہے ہیں جبکہ امدادی اپیل کو اب تک مطلوبہ فنڈز کا صرف ۲۵؍ فیصد ہی حاصل ہو سکا ہے۔

July 24, 2026, 5:32 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK