اسکاٹ لینڈ نے ہیمپڈں پارک میں گروپ فیورٹ ڈنمارک کو ۲۔۴؍گول سے شکست دے کر۱۹۹۸ء کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ میں جگہ پکی کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کو جیت درکار تھی۔
EPAPER
Updated: November 19, 2025, 8:56 PM IST | New Delhi
اسکاٹ لینڈ نے ہیمپڈں پارک میں گروپ فیورٹ ڈنمارک کو ۲۔۴؍گول سے شکست دے کر۱۹۹۸ء کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ میں جگہ پکی کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کو جیت درکار تھی۔
اسکاٹ لینڈ نے ہیمپڈں پارک میں گروپ فیورٹ ڈنمارک کو ۲۔۴؍گول سے شکست دے کر۱۹۹۸ء کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ میں جگہ پکی کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈ کو جیت درکار تھی۔ میچ کے انجری ٹائم کے بعد اسکاٹ لینڈ نے یکے بعد دیگرے ۲؍ گول کرکے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ اسکاٹ لینڈ کے میک ٹومینے نے ابتدائی تین منٹ کے اندر ہی اوور ہیڈ کک کے ساتھ گول کیا جسے ڈنمارک نے ہاف ٹائم سے پہلے راسمس ہوجلنڈ کے گول کی بدولت برابر کردیا۔
دوسرے ہاف میں راسمس کرسٹینسن کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس سے اسکاٹ لینڈ کو برتری حاصل ہوئی۔ کھیل بظاہر ۲۔۲؍ سے ڈرا کی طرف جارہا تھا لیکن کیران ٹیرنی نے اسکاٹ لینڈ کو برتری دلائی اور چند سیکنڈ بعد ہی کینی میک لین نے ایک اور گول کرکے اسکاٹ لینڈ کی جیت یقینی بنادی۔
یہ بھی پڑھئے:انڈیا اے نے سیریز تو جیتا مگر آخری میچ جنوبی افریقہ اے کے نام
آخری لمحات کی پنالٹی نے عراق کو ورلڈ کپ پلے آف کا ٹکٹ دلوا دیا
عراق نے منگل کو متحدہ عرب امارات کو۱۔۲؍گول سے شکست دینے کے لیے انجری ٹائم کے ۱۷؍ویں منٹ میں پنالٹی اسکور کی، جس کے نتیجے میں وہ ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کے انٹرکنفیڈریشن پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گیا۔ متبادل محناد علی جو یو اے ای کے کلب دبّا کے لیے کھیلتے ہیں اور امیر الاُمّاری نے گول کیے، جس کی بدولت گراہم آرنالڈ کی ٹیم نے پچھلے ہفتے کے۱۔۱؍ ڈرا کے بعد مجموعی طور پر۲۔۳؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ عراق، جس نے آخری بار ۱۹۸۶ء کے میکسیکو ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا، اب چھ ٹیموں کے اُس پلے آف مرحلے میں پہنچ گیا ہے جہاں ورلڈ کپ کے لیے آخری دو ٹکٹس کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:سعودی عرب کا آزاد فلسطین کے قیام کیلئے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیمی
۵۲؍ویں منٹ میں یو اے ای نے برتری حاصل کی جب یحییٰ نادر نے برازیل نژاد کائیو لوکاس کو پاس دیا، جنہوں نے عراقی گول کیپر جلال حاتم کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچائی۔ لیکن عراق نے دوسرے ہاف کے درمیانی حصے میں برابر کا گول کر دیا جب محناد علی نے الاُمّاری کی فری کک پر خوبصورت ہیڈر لگایا۔ میزبان ٹیم نے آخری لمحات میں دباؤ بڑھایا ، محناد علی کے پاس دو شاندار مواقع تھے مگر وہ جیت کا گول نہ کر سکے۔تاہم وی اے آر نے ہاتھ لگنے پر عراق کو آخری لمحات کی فیصلہ کن پنالٹی دلوا دی اور امیر الاُمّاری نے ذمہ داری سے اسکور کر کے عراق کی ۴۰؍ سال بعد ورلڈ کپ میں شرکت کی امید زندہ رکھی۔دیگر ٹیمیں بھی پلے آف میں پہنچ گئیں۔بولیویا،نیو کیلیڈونیا،کانگو (ڈی آر سی)یہ تینوں ٹیمیں پہلے ہی انٹرکنفیڈریشن پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔