EPAPER
ناروے کے تحقیقی ادارے آئی ڈی ایم سی نے بتایا کہ سوڈان اور غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ۹ء۷۵؍ ملین (ریکارڈ نمبر) تک پہنچ گئی ہے۔ سوڈان بے گھر افراد کی فہرست والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ گزشتہ ۵؍ سال میں اس تعداد میں ۵۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
May 14, 2024, 2:05 PM IST
تیونس نیشنل گارڈ کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سمندر کے راستےخطر ناک سفر کرکے تیو نس سے اٹلی جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں ۲۲؍ فیصد کا اضا فہ ہوا ہے۔ اسی طرح تارکین وطن کو لے جارہے بحری جہازوں کے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تین گنا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے تیونس کو ان غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے ۲۵۵؍ ملین یورو کی مالی امداد دی ہے۔
May 13, 2024, 7:36 PM IST
یہ ہلاکتیں الجزیرہ ریاست کے دارالحکومت ود مدنی کے مشرق میں واقع گاؤں الحرقہ پر حملے کے نتیجے میں ہوئیں۔
May 13, 2024, 12:21 PM IST
اقوام متحدہ (یو این) کی ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو پی ایف ) نے متنبہ کیا ہے کہ سوڈان دنیا کا غذائی بحران سے متاثر سب سے بڑا ملک بننے کے دہانے پر ہے اور الفاشر میں تصادم میں اضافہ وہاں انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ خیال رہے کہ جنگ کے نتیجے میں اب تک ۱۶؍ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد غذائی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
May 04, 2024, 3:42 PM IST