• Wed, 28 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوڈان: ۳۳؍ لاکھ افراد اپنے گھر لوٹ چکے ہیں: اقوام متحدہ تنظیم برائے تارکین وطن

Updated: January 28, 2026, 3:16 PM IST | Khartoum

سوڈان میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تارکین وطن نے ایک بیان میں کہا کہ ۳۳؍ لاکھ افراد اپنے گھر لوٹ چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق، واپس آنے والوں میں سے۸۳؍ فیصد اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد تھے، جب کہ۱۷؍ فیصد ملک سے باہر سے واپس آئے۔

Photo: INN
تصویر: ایکس

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ نومبر ۲۰۲۵ء میں سوڈان کے نو ریاستوں میں تقریباً۲۵۰۰؍ مقامات پر اندرون ملک اور بیرون ملک بے گھر ہونے والے ۳۳؍ لاکھ سے زیادہ سوڈانی واپس آئے، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں۱۰؍ فیصد زیادہ  ہے۔ یہ اعداد و شمار آئی او ایم کی ایک رپورٹ میں شامل ہیں جو یکم تا۳۰؍ نومبر ۲۰۲۵ء کے عرصے کا احاطہ کرتی ہے، اور یہ سوڈان کے تمام۱۸؍ ریاستوں کے۱۸۵؍ مقامی علاقوں میں۱۲۰۰؍ سے زیادہ مقامات سے جمع کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔
دریں اثناء تنظیم نے کہا کہ اندازاً ۳۳۳۴۷۰۵؍افراد سوڈان کی نو ریاستوں میں۶۵؍ مقامی علاقوں کے۲۵۰۰؍ مقامات پر واپس آئے۔رپورٹ کے مطابق، واپس آنے والوں میں سے ۸۳؍ فیصد اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد تھے، جب کہ۱۷؍ فیصد ملک سے باہر سے واپس آئے۔۱۸؍ سال سے کم عمر بچوں کا تناسب اندرون ملک بے گھر ہونے والے واپس آنے والوں میں ۵۵؍ فیصد اور بیرون ملک سے واپس آنے والوں میں۴۵؍ فیصد تھا۔آئی او ایم نے بتایا کہ ملک بھر کے۱۸۵؍ مقامی علاقوں میں۱۱۱۹۴؍ مقامات پر۹۲۵۸۲۷۳؍ افراد اندرون ملک بے گھر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’بنیاد پرست اسلام‘ نامی کوئی چیز نہیں، یہ اسرائیلی پروپیگنڈہ ہے: ٹکر کارلسن

واضح رہے کہ سوڈان میں اندرون ملک بے گھر افراد کی تعداد پہلے تقریباًایک کروڑ ۱۵؍ لاکھ تک پہنچ چکی تھی، جو واپسی کی وجہ سے بتدریج کم ہو کر تازہ ترین اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ۹۳؍لاکھ رہ گئی ہے۔بعد ازاں تنظیم نے کہا کہ اندرونی بے گھر ہونے والوں کی تعداد اپنے عروج کی سطح کے مقابلے میں۲۰؍ فیصد اورگزشتہ مہینے کے مقابلے میںایک فیصد کم ہوئی ہے۔تاہم اس نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں سوڈان کی۱۸؍ ریاستوں میں سے۱۱؍ میں اندرون ملک بے گھر افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے، جب کہ یہ وسطی دارفور، مشرقی دارفور، شمالی دارفور، جنوبی دارفور، جنوبی کورڈوفان، وہائٹ نیل اور خرطوم میں بڑھی ہے۔مزید برآں ۱۷؍دسمبر کو آئی او ایم نے کہا کہ اس نے اکتوبر۲۰۲۵ء میں۳۰۲۷۴۴۶؍ افراد کی اپنے اصل علاقوں یا قریبی مقامات پر واپسی درج کی، جن میں سے۲۲۶۰۷۳۵؍ اندرون ملک بے گھر ہونے والے اور۵۶۶۷۱۱؍ سوڈان سے باہر سے واپس آنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی نسل کشی نے غزہ کے ۲۷۰۰؍ خاندانوں کامکمل خاتمہ کر دیا

یاد رہے کہ سوڈان کی۱۸؍ ریاستوں میں سے، نیم فوجی رپڈ سپورٹ فورسیز (آر ایس ایف) دارفور کے مغربی خطے کی پانچوں ریاستوں پر قابض ہے، سوائے شمالی دارفور کے کچھ حصوں کے جو فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ فوج دارالحکومت خرطوم سمیت ملک بھر میں باقی۱۳؍ ریاستوں کے زیادہ تر علاقوں پر قابض ہے۔سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپ، جو اپریل۲۰۲۳ءمیں شروع ہوئی تھی، نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK