تائیوان کی سرحدوں پر میزائلیں داغنے اور فوجی مشقوں کے آغاز کے بعد بیجنگ نے فوجی اور ماحولیاتی امور پرواشنگٹن سےمذاکرات معطل کردیئے، پیلوسی پر پابندی عائد کی اور یورپی ممالک کے سفراء کو طلب کرکے تنبیہ کی
چین کے وزیر دفاع وائی فینگی کا انتباہ ، کہا :’’ بیجنگ ،تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دے گا ، مادر وطن کی سالمیت اور اتحاد کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔‘‘ چین پر قابو پانے کیلئے تائیوان کارڈ کھیلنے کا الزام۔واشنگٹن کے بھی تیور سخت، امریکی وزیر دفاع نے کہا :’’ہم نے تائیوان کے قریب اشتعال انگیز اور غیر مستحکم کرنے والی فوجی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔‘‘
چین اور تائیوان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں چینی جنگجو طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود پر مشق کی جس کے جواب میں تائیوان کے طیاروں نے بھی اُڑان بھری اور ایک موقع پر دونوں ممالک کے طیارے آمنے سامنے آگئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ ماہ جمہوریت پر ایک کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستان سمیت ۱۱۰؍ ملکوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ا