تائیوان الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے شعبے میں ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیات کے لیے سازگار توانائی اور اسمارٹ موبیلیٹی کے میدان میں بھی تعاون کرنا چاہتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 28, 2025, 7:38 PM IST | New Delhi
تائیوان الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے شعبے میں ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیات کے لیے سازگار توانائی اور اسمارٹ موبیلیٹی کے میدان میں بھی تعاون کرنا چاہتا ہے۔
تائیوان الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری کے شعبے میں ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ماحولیات کے لیے سازگار توانائی اور اسمارٹ موبیلیٹی کے میدان میں بھی تعاون کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان اور روس کے زرعی تعلقات مضبوط
گزشتہ ہفتے بھارت منڈپم میں منعقدہ ’تائیوان انڈیا نمائش‘ میں شرکت کے لیے آئے تائیوان فارن ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائن لی نے یہ بات کہی۔ انہوں نےہندوستان سے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کرنے اور املاک دانش کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور تائیوان کے درمیان تجارت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ سال دو طرفہ تجارت نے ریکارڈ۶ء۱۰؍ ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی سی ٹی، مشینری اور گرین سالیوشنز میں تائیوان کی مصنوعات، ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ دونوں ممالک کی دو طرفہ تجارت کا مستقبل کیا ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہندوستان ڈجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا اورانڈیا اے آئی کو فروغ دے رہا ہے اور تائیوان ان شعبوں میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بن سکتا ہے۔ وہ سیمی کنڈکٹر، برقی گاڑیوں اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہندوستان سے مزید تعاون کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر میں دونوں ممالک تجارت کر رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ قابلِ تجدید توانائی، اسمارٹ موبیلیٹی، صحت کی خدمات اور کھیلوں کی ٹیکنالوجی بھی ایسے شعبے ہیں جہاں تائیوان کے پاس بہترین حل موجود ہیں اور ہندوستان میں ان کی زبردست مانگ ہے۔