• Tue, 13 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

tel aviv

اسرائیل الیکشن: آئزنکوٹ ۴۳؍ فیصد کے ساتھ آگے، نیتن یاہو ۳۸؍ فیصد پر

اسرائیلی نشریاتی ادارے KAN کے سروے میں گادی آئزنکوٹ نے موزوں ترین وزیرِ اعظم کے سوال پر بنجامن نیتن یاہو کو ۵؍ فیصد پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا؛ تاہم دونوں سیاسی اتحاد ۱۲۰؍ رکنی کنیسٹ میں حکومت بنانے کے لیے درکار ۶۱؍ نشستوں سے دور ہیں۔

October 12, 2026, 4:58 PM IST

ہماچل کے ”منی اسرائیل“ میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے باعث سیاحوں کی آمد میں کمی

دھرم کوٹ کے رہائشیوں میں اسرائیل کے شہر یاونے (Yavne) سے تعلق رکھنے والی ۳۹ سالہ مایا بھی شامل ہیں جو پہلی بار ۲۰۰۸ء میں ۱۸ سال کی عمر میں یہاں آئی تھیں اور بعد میں انہوں نے چنئی کے گوپال سبرامنین سے شادی کرلی، جو ۲۰۰۰ کی دہائی کے اوائل میں دھرم کوٹ میں آباد ہوگئے تھے۔ یہ جوڑا اب قریبی بھاگسو ناگ میں ایک گیسٹ ہاؤس چلاتا ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔ مایا نے کہا کہ ”میں اسرائیل کا دورہ کرتی رہتی ہوں اور میرے پاس اسرائیلی شہریت ہے۔ لیکن اب میں کسی ہندوستانی سے کم نہیں ہوں۔“

October 07, 2026, 7:16 PM IST

فلائی دبئی طیارے کے ہائی جیکنگ خدشے پر نیتن یاہو پر انتخابی حربے کا الزام

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے دوران ہائی جیکنگ کا خدشہ پیدا ہونے اور طیارے کے سعودی عرب کے شہر تبوک میں اترنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے سکیوریٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ واقعے کے وقت اور نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کو بنیاد بناتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن لیڈران نے ان پر اسے انتخابی فائدے کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

October 02, 2026, 10:35 AM IST

اسرائیل نواز روتھس چائلڈ اینڈ کمپنی کےساتھ ملاقات کےبعد شہباز شریف پر شدید تنقید

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسیٹ) کی ویب سائٹ کے مطابق، بیرن ایڈمنڈ جیمز ڈی روتھس چائلڈ نے ۱۸۸۰ء کی دہائی سے فلسطین میں یہودی زرعی بستیوں کی مالی معاونت کی اور بعد میں پیلسٹائن جیوش کالونائزیشن ایسوسی ایشن قائم کی۔ وہ ۱۹۱۷ء کے اعلانِ بالفور (Balfour Declaration) سے بھی گہرے طور پر جڑا ہوا تھا، جو لارڈ روتھس چائلڈ کے نام ارسال کیا گیا تھا۔ اس اعلان میں فلسطین میں یہودیوں کیلئے ایک قومی وطن کے قیام کیلئے برطانوی حمایت کا اظہار کیا گیا تھا۔

September 30, 2026, 7:58 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK